اس تصویر میں آپ کو کیا نظر آرہا ہے؟ غور سے دیکھیں
تصویریں بولتی ہیں۔ تصویر دیکھ کر ہم یہ پہچان سکتے ہیں کہ موقع پر کیا ہو رہا ہے۔ کچھ تصویریں ایسی ہوتی ہیں جن کو بنانے والے اگر آدھی ڈرائنگ بھی کرلیں تو سچ واضح ہو جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر بھارتی فیس بُک پروفائلز کی جانب سے شیئر کی جا رہی ہے جس میں آپ کو ایک بچہ سوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن اس تصویر میں ایک خاتون کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ جس کے اندر بچہ سو رہا ہے۔
بچے نے اپنی چپل تصویر کے برابر میں نیچے کی جانب رکھی ہے اور خود ماں کے سائے میں سو رہا ہے۔ بچے کے کپڑے اتنے گندے ہو رہے ہیں جیسے وہ کچرا اُٹھاتا ہو یا کسی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہو۔ اس تصویر سے صاف واضح ہو رہا ہے کہ بچے کی ماں نہیں ہے اور وہ ماں کا سایہ ڈھونڈتا ہوا اس تخلیق کی گئی تصویر کے درمیان میں سو گیا ہے۔
تھاٹس آف انڈیا کی جانب سے یہ تصویر شیئر کی گئی۔ جس کے کمنٹس میں لوگوں نے لکھا کہ خدا سب کچھ لے لے لیکن کسی کی ماں کو نہ چھینے۔ کسی نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بچے کی پیدائش کے وقت جب کوئی ماں دنیا سے چلی جاتی ہے تو بچے کی زندگی کا مقصد ختم ہو کر رہ جاتا ہے۔ میں ان بچوں میں سے ہوں۔ مجھے آج تک کسی نے میرے سر پر شقفت کا محبت کا ہاتھ نہیں رکھا۔ یہ ہمارے معاشرے کی حقیقت ہے کہ ان بچوں کو برا سمجھا جاتا ہے جن کی پیدائش کے وقت مائیں دنیا سے چلی جاتی ہیں جبکہ وہ بچے تو آپ کی زیادہ توجہ مانگتے ہیں اگر آپ ان کو کچھ نہیں دے سکتے تو کم از کم ان کو عزت تو دیں۔