میرے سوتیلے باپ نے میری ہر خواہش پوری کی ۔۔ سوتیلے باپ بھی اچھے ہوتے ہیں، جانیے ہمارے معاشرے میں سوتیلے باپ کو لے کر برائیاں کیوں پائی جاتی ہیں؟

image
سوتیلی ماؤں کے ظلم و ستم کے بارے میں ہمیشہ سے سنا ہے۔ سوتیلے باپ کو صرف غُصے والا ہی پایا ہے۔ ہر انسان اپنی سوچ کے لحاظ سے معاشرے کو دیکھتا ہے۔ کوئی عورت اگر بیوہ ہو جائے تو کنوارے مرد بھی ان عورتوں سے شادی کرتے ہیں ان کے بچوں کو اپنا نام دیتے ہیں۔ ان بچوں کی تعلیم اور دیگر اخراجات کو پورا کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں یہ رواج بن چکا ہے کہ جو جتنا زیادہ مظلوم ہے اس کی عزت اتنی ہی زیادہ کی جاتی ہے۔ مگر جو حقیقت میں قابلِ عزت ہیں ان کا احترام کیوں نہیں کیا جاتا؟
ایسی بہت سی مثالیں دنیا بھر میں ہیں جہاں سوتیلے باپ اپنے بچوں کو مکمل شفقت اور اعتبار کے ساتھ پالتے ہیں۔ عمر نامی 17 سالہ لڑکے نے اپنے سوتیلے باپ کی تعریف کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ: '' میرے سوتیلے والد نے کبھی مجھے یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ میں ان کی اولاد نہیں ہوں۔ میری پیدائش سے 1 ماہ قبل میرے سگے باپ کا انتقال ہو گیا تھا۔ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے اپنے سوتیلے باپ کو ہی سگا مانا ہے۔ مجھے کبھی یہ نہیں لگا کہ میں ایک ایسا بچہ ہوں جس کی پیدائش سے قبل اس کا باپ دنیا سے سڑک حادثے کی وجہ سے رخصت ہوگیا۔ ایک دن میری پھپھو مجھ سے ملنے آئیں۔ اس دن میں نے اپنے بڑوں کی باتیں سنیں تو مجھے پتہ چلا کہ جن کے بغیر میں رہ نہیں سکتا جو میرے آئیڈیل ہیں جو میرے والد ہیں وہ میرے اپنے باپ نہیں ہیں۔ جس پر میں نے اپنی ماں سے بہت لڑائی کی کہ انہوں نے کبھی مجھے سچ کیوں نہیں بتایا لیکن بعد ازاں مجھے احساس ہوا کہ ماں نے بالکل ٹھیک کیا۔ میں جب جب بیمار پڑتا ہوں یا جب بھی کسی بڑی خواہش کا اظہار کرتا ہوں تو میرے بابا فوراً مجھے وہ لا کر دیتے ہیں۔ اتنا خیال کرنے والا سوتیلا باپ مجھے ملا ہے۔ میں شکر ادا کرتا ہوں کہ میری ماں کی زندگی میں آنے والے اس دوسرے شخص نے پرانے سب غم بھلا دیے۔ ''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US