8 سال کے بچے نے ٹریکٹر کیسے چلا لیا؟ فیکٹری لے کر جانے کی ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر کوئی دن شاید ایسا نہ جاتا ہوگا کہ جس پر کوئی ویڈیو وائرل نہ ہوئی ہو۔ اب ایک نئی ویڈیو پاکستان سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو ایک بچے کے ٹریکٹر چلانے کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک بچہ جو سڑکوں پر گنے سے لدہ ٹریکٹر چلا رہا ہے اور اسے روکنے والا کوئی نہیں۔ بچہ اپنی جان کو تو خطرے میں ڈال ہی رہا ساتھ میں دوسروں کی جان کو بھی خطرہ پڑ سکتا ہے۔

یہ واقعہ چنیوٹ میں پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا 8 سالہ بچہ ٹریکٹر کو 50 کلو میٹر تک شوگر فیکٹری چلا کر لے گیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی۔

پولیس نے 8 سالہ بچے کی ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی ویڈیو سامنے آنے پر بچے کو تحویل میں لے لیا۔

آٹھ سالہ بچہ ٹریکٹر کو 50 کلو میٹر تک شوگر فیکٹری چلا کر لے گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم جاری ہے، بچے کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ پولیس بچے کے فرار والد کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US