یہ 8 سال کی ہے اور 50 سال کی ہو کر بھی ایسی ہی رہے گی۔۔ یہ بچی ایسی کیوں ہے? جانیے اس سے متعلق چند حقائق

image

یہ الفاظ ہیں راحت فلک کے جو ایک سماجی کارکن ہیں اور لاہور میں رہنے والی بچی امِ کلشوم کی اس کی والدہ کے ساتھ مل کر دیکھ بھال بھی کرتی ہیں۔ امِ کلشوم ایک ایسی بچی ہے جس کا صرف جسم ہی نہیں بلکہ دماغ بھی ایک سالہ چے جتنا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اس بچی کی اس حالت اور اس کو درپیش مسائل کے بارے میں بات کریں گے۔

امِ کلشوم کو کیا بیماری ہے؟

بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے لاہور میں تمام ڈاکٹرز کو دکھایا ہے کسی کو بھی نہیں معلوم کہ اس بچی کو کیا بیماری ہے۔ جب بھی اس کے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں مختلف بیماریاں سامنے آتی ہیں۔ ام کلشوم کو ہرنیا بھی ہے۔ اس کے علاوہ اس کو ہاتھ لگاؤ تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس کے جسم میں صرف پانی بھرا ہوا ہے یہاں تک کہ اس کا سر بھی کافی نرم ہے اور ہاتھ لگانے پر اندر صرف پانی کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ کتنی نازک ہے۔

ام کلشوم کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے اور بھی بچے ہیں جو بالکل ٹھیک ہیں لیکن ان کی یہ بیٹی 8 سال سے 1 سال کے بچے جیسی ہی ہے۔ ام کلشوم بالکل ننھے بچوں کی طرح تھوڑا سا کھانا کھاتی ہے اور کھیلتی رہتی ہے۔ چھوٹے بچوں کی طرح اسے بھی بھوک کا احساس نہیں ہوتا نہ ہی وہ کبھی مانگتی ہے کہ اسے کچھ کھانے کو دیا جائے۔ ام کلشوم بول بھی نہیں سکتی

باہر جانے کے پیسے نہیں

راحت فلک اور ام کلشوم کی والدہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اگر پیدائش کے وقت اس کا علاج شروع کیا جاتا تو شاید یہ بہتر ہوسکتی تھی اور دبئی یا کسی دوسرے ملک لے کر جائیں تو ابھی بھی اس کی صحت میں بہتری آسکتی ہے لیکن ان کے پاس اتنے واسائل نہیں ہیں کہ وہ اپنی بچی کو باہر لے جا کر اس کا علاج کرواسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US