دھوکہ کبھی بھی کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ ہمیں انٹرنیٹ پر کئی بار دھوکوں کا سامنا ہوتا ہے اور حقیقت تک پہنچنے میں ہم ناکام ہوجاتے ہیں۔ یہاں بات ہو رہی ہے اُن تصویروں کی جنہیں ایک بار دیکھو تو وہ سمجھ نہیں آتیں، جو ہمارے دماغ کے ساتھ کھیل رہی ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام اس سے قبل متعدد ایسی پوٹس اپنے صارفین کے لیے سامنے لاچکی ہے جن میں تصویروں کی حقیقت تلاش کرنی ہوتی ہے۔ اور ایک بار پھر دلچسپ تصاویر کے ساتھ حاضر ہوئی ہے جو یقیناً آپ لوگوں کے دماغ کو چکرا کر رکھ دیں گی۔
1- ڈرین کے اندر انسانی آنکھ
آپ دیکھ سکتے ہیں کو اس سنک کی نالی میں ایک انسانی آنکھ دکھائی دے رہی ہے۔ یہ معاملہ کسی کو بھی خوف میں مبتلا کر سکتا ہے۔ آپ کو کیا لگتا ہے کیا یہ واقعی انسانی آنکھ ہے یا پھر کچھ اور؟
2- ہاتھ یا پھر پاؤں؟
یہ تصویر ہماری نظروں کے ساتھ فریب کر رہی ہے۔ سیڑھی پر کوئی آدمی کھڑا ہے لیکن نیچے اس کا پاؤں نظر نہیں آرہا بلکہ ایک ہاتھ نظر آرہا ہے۔ یہ عجیب و غریب تصویر لوگوں کے دماغ کو مشکل میں ڈال رہی ہے لہٰذا اسے آنکھوں کا دھوکہ کہہ سکتے ہیں۔
3- برش بھی اپنے دانت مانجنے لگا؟
اس تصویر میں ٹوتھ برش کا سایہ نظر آرہا ہے جس کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس کو آج برش کرنے کی ضرورت پڑ گئی۔
4-بِنا سر کا بچہ
اب ایسا تو ممکن نہیں کہ بچے کا سر غائب ہوگیا ہو یا وہ بنا سر کا ہو۔ لیکن تصویر کچھ اس زاویے سے لی گئی ہے کہ جس سے بچے کا سر ذرا بھی معلوم نہیں ہورہا۔ مذکورہ تصویر نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
5- کُتا کار ڈرائیونگ کرنے لگا
یہ کیاماجرا ہے؟ کتا کار ڈرائیونگ کرنے لگا اور کسی ٹریفک اہلکار نے روکا بھی نہیں؟ اس تصویر نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے اور وہ یہ دیکھ رہے ہیں کہ گاڑی چلا کون رہا ہے۔