کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔
کرونا کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قائم کمیٹی کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کورنا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ٹیسٹ کی بنیاد پر تعلیمی ادارے میں اگلے دو ہفتے ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔
دوسری جانب صوبائی حکومتیں محکمہ صحت کے ساتھ مشاورت کے بعد تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرے گی۔
تعلیمی اداروں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن 100 فیصد بنائی جائے گی۔
دوسری جانب محمکہ داخلہ سندھ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ این سی او سی کا نوٹیفیکیشن تاحال موصول نہیں ہوا ہے، موصول ہونے پر فیصلہ کیا جائے گا۔