لوگ باپ کو مار رہے تھے تو بیٹا رونے لگا ۔۔ فیصل قریشی جب ڈرامے کا سین ٹی وی پر دیکھ رے تھے تو بیٹا جذباتی ہو گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

مشہور شخصیات دلچسپ ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں، جہاں صارفین بھی ان کی دلچسپ یادوں کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اداکار فیصل قریشی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ تفریح کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ بیٹا کچھ افسردہ دکھائی دے رہا ہے۔

ایف ایچ ایم پاکستان کے سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو اپلوڈ ہوئی جس میں فیصل قریشی اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں۔

ویڈیو میں فیصل قریشی اپنے بیٹے کے تاثرات دکھا رہے ہیں جب وہ اپنے بابا کو ڈرامے میں اداکاری کے دوران زخمی دیکھتا ہے۔

چونکہ اداکاری کے دوران فیصل کو کچھ لوگ مار رہے ہوتے ہیں اور وہ تکلیف کے باعث زمین پر گر جاتے ہیں، ایسے میں ان کا بیٹا روتے ہوئے بابا بابا پکارتا ہے۔

جبکہ فیصل اس صورتحال میں بیٹے کو دیکھ کر ہنس رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US