نواز شریف کی فوری دوسری شادی کرائی جائے ۔۔ شہباز گل نے نواز شریف سے متعلق کیا انکشاف کر دیا؟

image

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف آپس میں ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ میں ہر حد پار کر جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر نواز شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں سابق وزیر اعظم لندن کی فیکٹری کا دورہ کر رہے ہیں اور بریفنگ بھی لے رہے ہیں۔ یہ صورتحال حکومتی پارٹی کے رہنما اور سپورٹرز کو ناگوار گزری ہے، اور ردعمل بھی دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے اس رپورٹ پر پاکستانی نیوز چینل پر تبصرہ کیا گیا، یہ تبصرہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی صحت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ نہیں ہے بلکہ پریم پتر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاعر بالواسطہ طور پر کہنا چاہتا ہے کہ نواز شریف کی شادی کرائی جائے۔ منڈا اکیلا ہے، منڈے کا ویاہ کیا جائے۔

ساتھ ہی ساتھ شہباز گل نے یہ بھی کہہ دیا کہ ڈاکٹر سعد رپورٹ میں یہ لکھنا بھول ہی گئے کہ مریض کوخوش رکھنے کے لیے انہیں فوری وزیر اعظم بنایا جائے۔ سوشل میڈیا پر ان کی یہ گفتگو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، کوئی مزاق میں لے رہا ہے تو کوئی اسے اخلاقی طور پر غلط قرار دے رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US