انہوں نے مجھے دعائیں دیں ۔۔ حریم شاہ کی لندن میں بانی ایم کیو ایم سے ملاقات کے ویڈیو مناظر دیکھئے

image

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی بانی ایم کیو ایم سے لندن میں ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔

حریم شاہ جو اکثر ہی خبروں کی زینت بنی دکھائی دیتی ہیں ان کی ایم کیو ایم کے قائد سے ملاقات کی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ٹک ٹاکر نے بدھ کے روز لندن میں کنگسٹن اپون تھیمز کراؤن کورٹ کے باہر ایم کیو ایم کے بانی سے مختصر ملاقات کی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایم کیو ایم کے قائد اپنے جب عدالت سے باہر آتے ہیں تو ان کی نظر حریم شاہ پر پڑتی ہے۔ وہ حریم شاہ کو دیکھ کر ان سے مخاطب ہوکر ان کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ عدالت کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ انہوں نے میڈیا نمائندگان کو عدالت کے باہر جمع ہوتے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں نے مجھے بتایا کہ بانی ایم کیوایم اپنی سماعت کے لیے عدالت کے اندر ہیں تو میں اور میری دوست عدالت کے اندر چلےگئے۔ حریم نے بتایا کہ وہ انکے بارے میں صرف اتنا ہی جانتی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے بانی ہیں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ میڈیا پر جو چلتا ہے میں اس پر کان نہیں دھرتی تاہم ایم کیو ایم کے بانی نے مجھے جس طرح دعائیں دیں ان سے مل بہت خوشی ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US