شادی کو 12 سال ہو گئے کوئی اولاد نہیں ۔۔ خاتون نے اپنا جگر دے کر شوہر کی جان کیسے بچائی؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں جبکہ احساسات اور جذبات بھی پائے جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھٹ شاہ کی رہائشی ایک خاتون نے اپنا جگر کا ٹکرا شوہر کو دے دیا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ خاتون کے شوہر کی جان کو خطرہ تھا، اور انہیں جگر کی ضرورت تھی۔ خاتون شوہر سے بے حد پیار کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اپنے شوہر کی جان بچانے کے لیے خاتون نے اپنے ہی جگر کا ٹکرا شوہر کو دے دیا، خاتون کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور آنکھوں میں خوشی کے آنسوں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے نہیں ہیں، اور میرے شوہر ہی میرے لیے سب کچھ ہیں، میں اپنے شوہر سے بے پناہ محبت کرتی ہوں اور میرے جسم کا جو حصہ انہیں لگ سکتا ہے میں دینے کے لیے تیار ہوں، یہ ویڈیو عبدالخالق مغیری کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔

خاتون کی شادی کو 10 سے 12 سال کا عرصہ ہو گیا ہے مگر اولاد کوئی نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود دونوں میں پیار محبت اتنا ہے کہ ہر مشکل کو مل کر شکست دے سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US