کراچی صبح سویرے بادل آسمان پر چھا گئے، اچانک سورج کے چھپ جانے سے شہری بھی خوش ہو گئے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
کراچی میں کئی دنوں بعد ایک بار پھر بادل چھا گئے ہیں، جبکہ موسم سہانا ہونے کی وجہ سے لوگ بھی انجوائے کر رہے ہیں۔
پاکستان کے جنوب میں اس وقت ایک مغربی ڈنگ ٹرف اثر انداز ہو رہا ہے، اگرچہ یہ ٹرف کمزور ہے لیکن اس ٹرف کی وجہ سے شہر 7، 8 اور 9 فروری کو ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جبکہ موسم بھی خوش گوار رہنے کی پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے یہ ایک ٹرف ہے جس میں بادل بکھر جاتے ہیں۔