یا اللہ کنواروں کو پہلی بیوی اور باقی مردوں کو دوسری عطا فرما ۔۔ نکاح کے بعد مولوی صاحب نے کی انوکھی دعائیں

image
ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا شوق اکثر مرد حضرات کو ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اس کا اظہار کھل کر کر دیتے ہیں اور کچھ اپنی اس خواہش کو دل میں رکھتے ہیں۔ نکاح کے بعد اکثر قاضی صاحب دعا کر واتے ہیں کہ اللہ جوڑے کو خوش رکھے۔ لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مولوی صاحب انوکھی دعا کروا رہے ہیں۔ مولوی صاحب کہتے ہیں کہ:'' یا اللہ جو کنوارے بیٹھے ہیں بیچارے وہ بھی دلہن کی امید رکھتے ہیں۔ ان کو بھی عطا فرما، ان کی بھی شادی کا انتظام فرما اور جو دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں ان کو بھی دوسری عطا فرما اور پہلی بیوی کو معلوم نہ ہو، اس طرح سے دوسری عطا فرما۔ یا اللہ کنواروں کو، غم کے خواروں کو پیاری اور اچھی دلہن عطا فرما۔ ''
پاکستان میں دوسری شادی کا رجحان دیگر ممالک سے کم پایا جاتا ہے۔ لیکن جس طرح ملک کے حالات ہیں ان میں ایک بیوی کے تمام تر خرچے اور فرائض ادا کرنا ایک مشکل کام ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US