سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو پی ایس ایل کے دوران شائقین کے ایک ایسے ہی دلچسپ انداز سے متعلق بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ جاری تھا، صورتحال کچھ یوں تھی کہ کراچی کنگز کے فینز اس سب صورتحال میں افسردہ ہو رہے تھے۔
اسی میچ کے دوران دو خواتین شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھیں جو کہ میچ کو انجوائے تو کر رہی تھیں مگر جب کراچی کنگز کو ہارتا دیکھ رہی تھیں تو وہ خود بھی اس لمحے سے اکتا گئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک لڑکی اپنے کام میں مگن ہے جبکہ دوسری ببل چبا رہی ہے۔ لیکن جیسے ہی کیمرے کی آنکھ نے انہیں دیکھا اور دونوں لڑکیوں نے خود کو اسکرین پر پایا تو دونوں کا موڈ ہی تبدیل ہو گیا۔
ان دونوں لڑکیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، یہ ویڈیو بھی کرکٹ میمز کی جانب سے شئیر کی گئی تھی، جس پر میم بنایا گیا تھا، اس میم میں لکھا ہے کہ جب کبھی ٹیچر امتحان کے دوران آپ کو اور آپ کے دوست کو بات کرتا دیکھ لے، تو آپ کا ردعمل ایسا ہوتا ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح سوشل میڈیا پر واصف نامی نوجوان کی ویڈیو بھی وائرل تھی جس میں وہ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے اینتھم پر رقص کر رہا تھا، واصف کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اینتھم کو سن رہا ہے اور ڈانس میں مگن ہے۔
عام شائقین ہی نہیں بلکہ اداکار بھی میچز کو انجوائے کرتے نظر آ رہے ہیں، اس ویڈیو میں بھی اداکار علی انصاری اور صبور علی پی ایس ایل کا میچ انجوائے کر رہے ہیں، اس دوران علی صبور کو میچ پر توجہ دینے کے لیے انہیں اپنی طرف موڑ بھی رہے ہہیں۔