میں نے جب خان صاحب کو اپنی تیسری شادی کا بتایا انہوں نے کہا ۔۔ عامر لیاقت کی تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان نے کیا نصیحت کی؟

image

پی ٹی آئی رہنما اور رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عام لیاقت حسین کی تیسری شادی کی خبریں جس طرح پورے سوشل میڈیا پر پھیلیں ، آج بھی ان شادی کے قصے سب کی زبان پر ہیں اور تاحل حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ سیدہ دانیہ سے شادی کی جن کا تعلق لودھراں سے ہے۔ دونوں میاں بیوی اپنی شادی کے بعد مختلف پروگراموں کا حصہ بنے دکھائی دیئے جن کی مختلف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

ایک پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی شادی سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کو بتایا جس پر انہوں نے عامر لیاقت کو نصیحت کی۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں دانیہ سے شادی پر وزیراعظم سے ہوئی بات چیت کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

انٹرویو کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت نے بتایا کہ خان صاحب مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، میری غلطیوں کو انہوں نے ہمیشہ نظر انداز کیا اور عمران خان نے میری ایسی غلطیاں بھی نظر انداز کی جو نہیں کرنا چاہیے تھیں لیکن تب بھی انھوں نے کیں، یہ ان کی مجھ سے محبت ہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت نے بتایا کہ عمران خان نے تیسری شادی پر مجھ سے پوچھا کہ تمھاری شادی ہوگئی؟ جس پر میں نے کہا جی تو انھوں نے سوال کیا کہ کون سی والی ہے؟ میں نے جواب دیا ’ تیسری ‘ جس کے بعد وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ’ بس یہیں تک ہی رکھنا‘۔

خیال رہے چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی خبرسنائی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US