اکثر بائیلوجی کے طالب علموں نے نویں جماعت میں ایک سائنسدان چارلس ڈارون کو پڑھا ہوگا، جس نے ایک تھیوری پیش کی تھی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
چارلس ڈارون کا شمار ان سائنسدانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے دور میں حیاتیات اور ارتقاء کے عمل سے متعلق حیرت انگیز تحقیقات کی تھیں، اگرچہ ان کی تحقیقات پر کئی طرح کے سوالات بھی اٹھے، مگر ان کی تحقیق کو آج بھی مقام حاصل ہے۔
ان کا خیال تھا کہ جانوروں کی آبادی میں تبدیلی آتی رہتی ہے، چاہے وہ زرافہ ہو، سانپ ہو یا پھر کچھوا، ہر کوئی تبدیلی کے عمل سے گزر کر آیا ہے۔
ان کی ایک مثال انیسویں صدی میں کافی چرچہ میں تھی جو کہ ذرافے سے متعلق تھی، وہ کہتے تھے کہ پرانے دور کے مقابلے میں آج کے زرافے کی گردن کافی لمبی ہے، جبکہ تجزیاتی جائزہ لیا جائے تو ایک خیال یہ بھی پایا جاتا تھا کہ چونکہ زرافہ کو درخت پتوں کے لیے اوپر کو ہونا پڑتا تھا، کئی بار اپنے قد سے اونچے درختوں سے پتوں تک پہچنے کے لیے کوشش کرنی پڑتی تھی جس کی وجہ سے ان کا قد بڑھتا گیا۔
اسی طرح سانپ سے متعلق بھی یہ تجزیہ پیش کیا گیا تھا جو کہ حیرت انگیز بھی تھا وہ یہ کہ پہلے وقتوں میں سانپ کے ہاتھ پیر تھے لیکن چونکہ وہ ان کا استعمال نہیں کرتے ہوں گے، اسی لیے سانپ کے ہاتھ پیر غائب ہونا شروع ہوتے گئے، ان جانوروں اور پرندوں میں بھی تبدیلی آتی رہی۔
اسی طرح ارتقا سے متعلق ڈارون کا خیال تھا کہ مختلف انواع کے جانور دوردراز کے رشتہ دار ہیں۔ جو سب کے سب کسی ایک ہی جدِّ امجد کی اولاد ہیں۔ مثال کے طور پر ہمارا قریب ترین رشتہ دار چِمپینزی بنتا ہے: تقریباً ستر لاکھ برس پہلے ہم دونوں کے جدِّ امجد ایک ہی تھے۔
ان کا خیال تھا کہ کبھی انسان بھی چیمپینزی ہوا کرتا تھا، ہو سکتا ہے آپ نے کارٹون میں یا پھر فلموں میں مزاحیہ طور پر چیمپینزی کو انسان کے ساتھ دیکھا ہو، مگر دراصل ڈارون اسے حقیقت تصور کرتے تھے۔
اگر ڈارون کی تھیوری اس بات کو واضح کرتی ہے کہ انسان اور چیمپینزی آپس میں رشتہ دار تھے اور زمانوں کی تبدیلی نے ارتقاء کو فوقیت دی۔ تو کیا ہم یہ سوچ سکتے ہیں کہ خلائی مخلوق جسے ہم ایلئینز کہتے ہیں وہ بھی ہم میں سے ہی ہوں؟
کیونکہ اگر ڈارون کی تھیوری پر غور کیا جائے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے رشتہ دار جانوروں میں سے ہیں تو کیا مستقبل کے رشتہ دار خلائی مخلوق ہو سکتے ہیں؟ کیونکہ ظاہر ہے ٹیکنالوجی ہوگی، زمانہ جدید ہوگا تو واپس چیمپینزی تو بننے سے رہا، خلائی مخلوق یا اس قسم کا ارتقاء ہی سامنے آئے گا۔