عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ عامر کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ دیا؟

image

پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی نئی اہلیہ سیدہ دانیہ عامر سے متعلق آئے روز مختلف انکشافات سامنے آرہے ہیں، وہیں اب سوشل میڈیا صارفین یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ پیش کیا۔

حال ہی میں ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ دانیہ عامر ایک پروگرام میں بطور مہمان مدوع کیئے گئے جس میں ان سے منہ دکھائی سے متعلق بھی سوال کیا گیا جس پر دانیہ عامر نے منہ دکھائی کے سوال کے جواب میں کہا کہ انھیں عامر لیاقت نے منہ دکھائی میں گاڑی تحفے میں دی ہے۔

علاوہ ازیں عامر لیاقت نے چند روز قبل تیسری شادی کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دی تھی اب بتایا جا رہا ہے کہ ان کی نئی اہلیہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے نواحی گاؤں ڈانوراں سے ہے۔

خیال رہے عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کی خبر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی تھی جس کے بعد ان سے متعلق ہر نئی خبر صارفین کے لیے انتہائی حیران کن اور دلچسپ تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US