وہ خاندان جس نے 15 سال تک اپنی کھوئی موٹر سائیکل کو تلاش کیا۔۔ سالوں گزرنے کے بعد یہ کیسے ملی؟ جانئیے موٹرسائیکل کے کھونے کی انوکھی داستان

image

“یہ ہمارے خاندان کی پہلی گاڑی تھی۔ ہمیں یاد ہے کہ میرا اور میری بہنوں کا بچپن اسی موٹر سائیکل پر سفر کرتے گزرا ہے“

یہ کہنا ہے ارون سری نواسن کا جن کی عمر 38 سال ہے اور اور وہ انڈیا میں رہتے ہیں۔ ارون کی اپنے والد کی کھوئی ہوئی موٹر سائیکل سے جذباتی لگاؤ کو ہر وہ شخص سمجھ سکتا ہے جس نے بچپن میں اپنے والد کی پرانی گاڑی یا موٹر سائیکل پر خوب سیر کی ہو۔ زرا سوچیے خوبصورت لمحات سے بھرپور ایک یادگار چھن جائے تو کتنا دکھ اور رنج ہوتا ہے؟

یہی کچھ ارون اور ان کے والد ناراینپپا سری نواسن کے ساتھ ہوا جن کے پاس ایک خوبصورت سیاہ رنگ کی اپنے زمانے کی مہنگی ترین موٹر سائیکل تھی جو اچانک کھو گئی اور 15 سالوں کی مسلسل تلاش کے بعد بالآخر مل گئی۔ اسے کے کھونے اور ملنے کی دلچسپ کہانی کیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

سری نواسن کہتے ہیں کہ انھوں نے یہ موٹر سائیکل 1970 میں ادھار لے کر خریدی تھی اور اس وقت کے لحاظ سے اس موٹر سائیکل کی قیمت تین لاکھ روپے سے زائد ہے لیکن پھر غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر انھوں نے یہ موٹرسائیکل اپنے دوست کو اس شرط پر بیچ دی کہ جب ان کے پاس پیسے ہوں گے وہ موٹر سائیکل واپس لے لیں گے مگر بدقسمتی سے ان کے دوست کے گھر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔

سری نواسن اور ان کے بیٹے نے اپنی کھوئی ہوئی موٹر سائیکل کو ہر جگہ تلاش کیا۔ مختلف گیراجوں میں ڈھونڈا بلکہ کبھی تو وہ روڈ پر کھڑی موٹر سائیکلوں میں بھی اپنی بائیک کو ڈھونڈا کرتے تھے۔ تلاش کرتے کرتے انھوں نے تمام رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا حاصل کیا جہاں انھیں پتہ چلا کہ اب ان کی موٹر سائیکل دور دراز کے کسان کے پاس ہے۔ کسان موٹر سائیکل کو 45000 میں خرید چکا تھا اور واپس نہیں کرنا چاہتا تھا جس پر ارون نے موٹڑسائیکل کے لئے اسے ایک کالکھ روپے دیے اور آخر 15 سال بعد اسے حاصل کر ہی لیا۔ ارون کہتے ہیں کہ ’ایسا لگ رہا تھا کہ ہمارا گمشدہ گھوڑا خود ہی واپس آ گیا ہے۔‘


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US