سینے میں قرآن بستا ہے ۔۔ دینی تعلیم کا تاج اپنے سر سجانے والے حافظ قرآن کی زندگی کیسی ہوتی ہے؟

image

قرآن حکیم کو اپنے دل میں سمائے حافظ قرآن کی زندگی بہت سادہ ہوتی ہے۔ صبح فجر سے پہلے اٹھنا، وضو بنانا، باجماعت نماز ادا کرنا اور پھر تلاوتِ قرآن کرنا اور پھر پورے دن خدا کی عبادت میں گزار دینا حافظ قرآن کی زندگی کا معمول ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک حافظ قرآن کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے ہاتھوں میں قرآن لیئے سوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حافظ قرآن کی زندگی پر کم ہی لکھا اور دیکھا جاتا ہے۔ کبھی شاید یہ نہیں بتایا جاتا کہ ایک حافظ قرآن اور مدرسے کے طالب علموں کی زندگی کیسی ہوتی ہے اور وہ دن بھر کن مراحل سے گزرتا ہے۔

دینی تعلیم کا تاج اپنے سر سجانے والے مدرسے کے طالب علم کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں قرآن پاک موجود ہے جس کی تلاوت کرتے کرتے آنکھ لگ گئی ہے۔

مدارس دینیہ میں پڑھنے والے اکثر لوگ ایسی کیفیات سے دو چار ہوتے رہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US