عامر لیاقت نے کی تیسری شادی، تو مسکان نے لگایا اللہ اکبر کا نعرہ ۔۔ گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کس کے چرچے رہے؟

image

سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے بہت سی خبریں چرچہ میں تھیں مگر کچھ ایسی تھیں جو کہ وائرل ہو گئی تھیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مسکان خان:

بھارتی ریاست کرناٹکہ میں مسکان خان نامی طالبہ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب کالج کی عمارت کی طرف جاتے وقت مسکان کو چند ہندو انتہا پسندوں نے نعرے بازی کے ذریعے ہراساں کیا تھا۔

لیکن مسکان نے دنیا بھر میں اس وقت توجہ حاصل کی، جب نہتی طالبہ نے ان انتہا پسندوں کو خوب جواب دیا، جے شری رام کے جواب میں مسکان نے اللہ اکبر کی سدا بلند کی تھی۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور مسکان کے عمل کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

عامر لیاقت اور تیسری شادی:

عامر لیاقت حسین پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا ایک ایسا چمکتا ہوا چاند ہیں جسے ہر میڈیا ہاؤس چاہتا ہے کہ یہ چاند ہمارے آنگن میں اترے۔ لیکن ان دنوں یہ چاند بنا کسی آنگن میں اترے ہی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

دراصل عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ نے جب خلع کا اعلان کیا تو اس وقت سے ہی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ نے توجہ حاصل کر لی مگر اسی ہفتے عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی کی خبر کا دھماکہ کر دیا تھا، جس نے سب کی توجہ حاصل کی اور پھر ایک نیا کردار سیدہ دانیہ شاہ بھی سامنے آئیں۔

اس طرح سوشل میڈیا اور میمرز کو ایک اور موضوع مل گیا، جس پر خود عامر لیاقت نے بھی تبصرہ کیا۔

محمد رضوان کا انداز:

پاکستان سپر لیگ ویسے تو سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہی ہے، مگر محمد رضوان کا کرشماتی کیچ بھی سب کی توجہ حاصل کر رہا تھا۔ عمران طاہر کی جانب سے کیچ پکڑنا تھا، مگر وکٹ کیپر محمد رضوان نے وہ کیچ جس طرح پکڑا وہ سوشل میڈیا پر وائرل تھا۔

ساتھ ہی ایک اور ویڈیو بھی محمد رضوان کی وائرل ہے جس میں لاہور قلنرز کے شاہین آفریدی گیند کراتے ہیں، چونکہ گیند شاہین کے پاس ہی آئی تو شاہین نے غصے بھرے انداز میں بال وکٹ پر مارنے کی کوشش کی حالانکہ بال ہاتھ میں نہیں تھی۔ لیکن محمد رضوان نے شاہین کو دیکھ کر مسکراہٹ پاس کی اور ساتھ ہی گلے لگانے کا اشارہ بھی دیا۔ جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا، ویڈیو ورلڈ کپ انفو نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی تھی۔

شیزا اور فزا:

گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پرایک اور موضوع بھی کافی چرچہ میں تھا، ڈرامہ حقیقت کے نئے کھیل جڑواں کا ایک کلپ میمز میں کافی استعمال ہو رہا ہے، دراصل اس کلپ میں دو جڑواں بہنوں کو دکھایا گیا ہے فضاء اور شیزا۔

کلپ میں جیسے ہی شوہر منہ دکھائی دیتے ہوئے سوال کرتا ہے کہ بتاؤ فضاء کیسا لگا تحفہ، تو دلہن بنی بیٹھی شیزا چونک جاتی ہے کیونکہ دراصل وہ فضاء تھی ہی نہیں، یعنی فضاء کے شوہر شیزا کو فضاء سمجھ رہے تھے اور اسی طرح شیزا کے شوہر بھی فضاء کو شیزا سمجھ رہے تھے۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہوا ہے جس کے بعد ان اداکاراؤں کو بھی مختلف ٹی وی چینلز پر بطور مہمان مدعو کیا گیا۔

گاڑی میں رہنے والی ماں بیٹی:

شمائلہ اور ان کی والدہ گلستان جوہر میں فلیٹ میں رہ رہی تھیں، لیکن پہلی بار لگنے والے لاک ڈاؤن کے بعد انہیں گھر سے نکال دیا گیا۔ چونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی حالات خراب تھے جس کی وجہ سے وہ کرایہ نہیں دے سکے اور انہیں زبردستی گھر سے نکال دیا گیا۔

مجبورا ماں بیٹی اپنی کار میں ہی رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ گھر میں دستاویزات ہونے کی وجہ سے کوئی نوکری نہیں مل پا رہی ہے، جبکہ اب ماں بیٹی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے پاس ہی موجود ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان ماں بیٹی کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور ان کے لیے دعا بھی کی جا رہی ہے، یہ انٹرویو انڈیپینڈینٹ اردو کی جانب سے لیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US