عزت، شہرت اور دولت سب دینے والا اللہ پاک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس سن کر آپ سب کو بھی اپنے کانوں پر یقین نہیں رہے گا۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں 60 سالہ مزدور راتوں رات ماڈل بن گیا۔
ممیکا نامی اس مزدور کو ایک مشہور اشتہاری ایجنسی نے بلایا اور مشہور فوٹو گرافر نے اس کا حلیہ مکمل تبدیل کر کے اس کا فوٹو شوٹ کیا جس کے بعد یہ پہچاننے میں ہی نہیں آرہا تھا کہ وہی ممیکا ہے جو کل تک سڑکوں پر مزدوری کرتا نطر آتا تھا۔
دنیا بھر میں مشہور ہونے والے ممیکا کی تاویر کھینچنے والے فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کمپنی کیلئے اس سے بہتر کوئی مادل چن نہیں سکتے تو دوسری طرف ممیکا کا کہنا ہے کہ اب وہ مزدوری کے ساتھ پارٹ ٹائم ماڈلنگ کرنے کا بھی خواہش مند ہے۔
واضح رہے کہ تصاویر میں نظر آنے والا یہ بہترین مادل مشہور ہونے سے پہلے سڑکوں پر ایک قمیض اورلنگی میں ہی نظر آتا تھا۔