مشہورو معروف ٹی وی اداکارہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتی ہوئی نظر آتی ہیں کہ جب شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کی ابتداء کی تو والد نے مجھے رات کو گھر سے بغیر چپل کے نکا لا دیا تھا۔
اسی موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا تعلق پنجابی فیملی سے ہے۔
تو جب والد سے آڈیشن کی اجازت لی تو انہوں نے سخت الفاظ میں رد عمل دیتے ہوئے منع کر دیا تاہم گھر میں چھوٹی اور ضدی ہونے کی وجہ سے مجھے آڈیشن کی اجازت مل گئی۔
یہ اجازت بھی والد کی طرف سے اس لیے ملی کیونکہ انہیں یقین تھا کہ کون سی سیلیکشن ہو جانی ہے تو انہوں نے اجازت دے دی مگر جب 1 ماہ کے بعد اداکاری کیلئے کال آ گئی۔
مزید یہ کہ جب والد نے پہلی مرتبہ مجھے ٹی وی پر دیکھا تو انہوں نے غصے میں پوچھا کہ تم نے ٹی وی پر کام کیا ہے؟ جس کے بعد انہوں نے کہا کہ آج سے تم میرے لیے مر گئی ہو، نکل جاؤ میرے گھر سے۔
صرف یہی نہیں کہا بلکہ رات کو ہی گھر سے بغیر چپل کے نکال دیا اور جس وقت والد نے بازو پکڑ کر گھر سے نکالا اس وقت رات کے 9 بج رہے تھے۔