شادی کا دن دلہن کی زندگی کا خوبصورت دن ہوتا ہے اور اسکی خواہش بھی ہوتی ہے کہ کوئی اسے خراب نا کرے او رسب اچھا اچھا ہی ہو لیکن یہاں آپکو ہم بتانے جائیں گے 2 ایسی شادیوں کی وائرل ویڈیو کے بارے میں جنہیں دیکھ کر آپ ہنسے گے بھی اور یہ بھی کہیں گے ان عورتوں کو بچوں کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہے تھا۔
دلہن کے لہنگے پر بیٹھ جانے والی بچی:
اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید لباس میں ملبوس بچی دلہن کے ساتھ بیٹھے ہے جس سے دلہن اکتاہٹ محسوس کر رہی ہے کیونکہ یہ بچی اس کے لہنگے پر آ کر بیٹھ گئی ہے جس سے یہ لہنگا خراب ہو رہا ہے۔
تو اب بچی کی اس حرکت سے دلہن کو غصہ آگیا تو اس نے معصوم بچی کو اتنا زور سے تھپڑ مارا کہ وہ صوفے سے اٹھ کر نیچے گر گئی اور شدید رونے لگی۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہے اور اسکی مقبولیت کا اندازہ ہمیں اس بات سے بھی ہو سکتا ہے کہ اب تک اس ویڈیو کو 353 ہزار لوگ دیکھ سکے ہیں اور 5 ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔
شادی کی تقریب میں صرف دلہن ہی نہیں کسی بھی عورت کی سج دھج اگر کوئی خراب کرتا ہے تو اسے غصہ آ ہی جاتا ہے جیسا کہ اس ویڈیو میں آپ سب دیکھ ہی سکتے ہیں۔
شادی کی تقریب میں عورت کی تصویر خراب کرنے والا بچہ:
شادی کی تقریب جاری تھی جس میں ایک عورت سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر تصویر کھینچوا رہی تھی اسی دوران ایک بچہ درمیان میں آ گیا تو اسے ہٹانے کی بجائے عورت نے تھپڑ مار دیا۔
یہی نہیں یہ عورت اس کے بعد بھی تھوڑا پریشان ہوئی کیونکہ انہیں سیرھیوں سے اور بھی لوگ آ جا رہے تھے۔ اور اس ویڈیو کو اب تک 108 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور 181 لوگ اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔