انہوں نے کروڑوں کا گھر خرید لیا ۔۔ اولاد والدین کے لیے ایسا گھر ضرور بنائے جسے وہ اپنا کہہ سکیں، سونیا حسین نے والدین کے نام گھر کر دیا

image
اداکارہ سونیا حسین نے اپنے والدین کے نام ایک گھر کر دیا۔ جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں لکھا: '' ہراولاد کا بچپن سے صرف ایک خواب ہوتا ہے کہ ماں باپ کے لیے کچھ کرے یا نہ کرے لیکن ایک چھوٹا سا گھر ضرور بنائے، وہ گھرجسے والدین دل سے اپنا کہہ سکیں۔ آج میری زندگی کا سب سے بڑا خواب بالآخرپورا ہوا۔ الحمداللہ میرے ابو امی کا گھر ہے یہ۔ '' سونیا نے اپنے گھر کو '' کاشانہ تسنیم '' کا نام دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا کے والدین گاڑی سے اترے ہیں۔ ان کے والد ان کے لیے مٹھائی بھی لے کر آئے ہیں اور پھولوں کی پتیاں بھی ان کے گھر والوں کی جانب سے نچھاور کی گئی ہیں۔
ویڈیو میں سونیا روتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں جس پر ان کے والد ان کو کہہ رہے ہیں کہ بیٹا اللہ تمہیں مزید کامیابی دے۔ جلد بازی کا کام اچھا نہیں ہوتا۔ صبر اور اطمینان سے آگے بڑھو۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow