بپی لہری لاکھوں روپے کا سونا کیوں پہنتے تھے؟ جانیے ان کی زندگی سے متعلق کچھ ایسے سچ جو ہر کوئی نہیں جانتا

image
بپی لہری جن کو گولڈن مین یا سونے کی دکان کہا جاتا ہے۔ آج اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی مشہوری کی اصل وجہ ان کی گائیکی اور ان کا سونا پہننا ہے۔ بپی دا کو بچپن سے لے کر مرتے دم تک سونے کی چیزوں میں ہی دیکھا گیا ہے۔ کہیں چشمہ سونے کا تو کبھی گھڑی، انگھوٹیاں ہیروں سے بنی ہوئی پہنیں تو ان میں بھی سونے کا استعمال کیا گیا۔

ان کی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں:

٭ سونا کیوں پہنتے تھے؟

ماں نے بچپن میں مجھے سونے کا قیمتی لاکٹ پہنایا تھا، جس کو پہننے کے بعد مجھے زندگی میں کامیابی ملتی رہی۔ میں سمجھتا ہوں کہ سونا میرے لیے سب سے قیمتی ہے اور خدا کا تحفہ ہے۔ سونے کی چین بھگوان کے لاکٹس ہیں دراصل جنہوں نے مجھے زندگی میں کامیابی دلوائی۔ میں نے ہمیشہ سونا حاصل کرنے کے لیے محنت کی ہے اور اسی سونے نے مجھے لوگوں میں مقبول کیامجھے سونا بالکل پسند نہیں تھا، لیکن جب بچپن میں مجھے میری ماں نے سونے کا لاکٹ پہنایا اور مجھے کامیابیاں ملتی رہیں تو مجھے سونے سے خود بخود محبت ہوگئی میں نے سوچا کہ اب میں اتنا سونا پہنوں گا تو شاید میں بڑا اسٹار بن جاؤں گا۔ بپی لہری نے ایک سال میں 33 فلموں کیلئے 180 گانے ریکارڈ کروائے۔ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی تھی جس کا سارا کریڈٹ انہوں نے سونے اور اپنی ماں کی دعا کو قرار دیا تھا۔

٭ فیملی:

بپی لہری کے والد کا نام اپاریش لاہیری بنگالی گانوں کے کمپوزر تھے۔ اور والدہ بنصاری لاہیری بنگالی گلوکارہ تھیں۔ یہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ گلوکار و اداکار کشور کُمار بپی لہری کے ماموں تھے۔ یہ کشور کمار کو ماما جی کہہ کر پکارتے تھے۔

٭ ماں:

بپی جی نے اپنی والدہ کے بعد لتا دی دی کو اپنی ماں تسلیم کیا تھا کیونکہ وہ ان سے گائیکی سیکھتے تھے اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے تھے۔

٭ سیاست:

2014 میں بپی لہری نے سیاسی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لیکن اُن کا سیاسی کیریئر کم عرصے پر مشتمل تھا۔ 2014 میں مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کشیدہ ہوگئے جس کے بعد دونوں ممالک کی فنکار برادری کو پابندیوں کا آج تک سامنا ہے۔

٭ پاکستان کیوں نہ آئے؟

بپی لہری نے 2013 میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میرے والد اپریش لہری نے مجھے پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا تھا، اس لیے میں وہاں کبھی نہیں گیا، بلکہ ہمیشہ پاکستان پر دوسرے ممالک کو ترجیح دی۔

٭ کتنا سونا اور چاندی ہے؟

بپی لہری کے پاس کروڑوں روپے کا سونا اور چاندی تھا۔ بھارتی ویب سائٹس کے مطابق ان کے پاس کل 752 گرام سونا اور 4.62 کلو چاندی ہے۔ 47 کروڑ پاکستانی روپے کی جائیداد بھی ہے۔

٭ بیوی کے پاس سونا کتنا ہے؟

بپی دا کی بیوی چترانی لہری کو سونے اور ہیرے پسند ہیں۔ ان کے پاس گرام سونا، 8.9 کلو چاندی اور کروڑوں کی مالیت کے ہیرے بھی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow