بل گیٹس کی پاکستان آمد، کن بڑی شخصیات سے ملاقات کریں گے؟

image

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دنیا کی طاقتور ترین لوگوں میں سے ایک بل گیٹس صدرِ پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس کووڈ 19 اور پولیو وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بریفنگ بھی جاری کریں گے۔

علاوہ اَزیں بل گیٹس این سی او سی کا بھی دورہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق بل گیٹس آج شام تک کے لیے پاکستان آئے ہیں جس کے بعد وہ واپس اپنے ملک روانہ ہوجائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US