سو رہے تھے اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔۔ بلوچستان میں ماہی گیروں کی 15 جھونپڑیاں جل گئیں

image
بلوچستان کے ساحلی علاقے ڈامر میں ماہی گیروں کی جھونپڑی میں رات کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے 15 جھونپڑیاں جل گئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ 3 افراد جھلس گئے۔ ایک شخص کی حالت نازک ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اور مقامی افراد نے آگ پر قابو پا لیا لیکن پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر نہ پہنچ سکا۔
یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی مکران کے ساحلی علاقے پر ماہی گیروں کے ٹھکانوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی وجہ سے ان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US