غیرملکی مہمان کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔۔ عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی تصویر پر مریم نواز نے اعتراض کردیا

image

مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور دنیا کی مالدار شخصیات میں سے ایک بِل گیٹس آج پہلی بار پاکستان کے ایک روزہ دورے پر پہنچے جن کا بھرپور انداز سے استقبال کیا گیا۔

بل گیٹس کی وزیراعظم عمران خان سے اور صدر پاکستان صدر عارف علوی سے ملاقات ہوئیں۔

بل گیٹس نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انسدادِ پولیو مہم اور کویڈ ١٩ کی روک تھام سے متعلق گفتگو ہوئی۔

اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان ہیں جبکہ میز کی دوسری طرف بل گیٹس بیٹھے ہوئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اس بیٹھک پر اعتراض کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ’کسی غیرملکی مہمان (dignitary) کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔ مریم نواز کی جانب سے شئیر کردی ٹوئٹ وائرل ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US