جب میں نے عمران خان کے بیٹے کو ٹیکسی میں بٹھایا تھا تو ۔۔ ان کا بیٹا کسی مرسیڈیز میں نہیں بلکہ ٹیکسی میں سفر کرتا ہے ! جانیے ٹیکسی ڈرائیور نے سلیمان کے بارے میں کیا بتایا تھا؟

image

"ارے یہ تو ہمارے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان ہیں"

ڈرائیور نے خوشی اور حیرانی سے دل میں سوچا اور ساتھ ہی ایک سیلفی کی فرمائش بھی کردی جو سلیمان نے مسکراتے ہوئے پوری کی۔

حال ہی میں سامنے آئی ایک آڈیو کے مطابق پاکستانی اوبر ڈرائیور جو امریکہ میں اوبر چلاتے ہیں انھوں نے بتایا کہ ایک دن ایک لڑکے نے اوبر رائیڈ بک کی جسے آدھے گھنٹے کے بعد کسی ٹرین تک پہنچنا تھا۔ پہلے ڈرائیور اس لڑکے کو پہچان نہیں پایا لیکن غور سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ وہ عمران خان کے بیٹے سلیمان ہیں سلیمان اکثر آنے جانے کے لئے اوبر استعمال کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم کے بیٹے ہوکر بھی ٹیکسی میں سفر

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جگہ اگر پاکستان کے پچھلے وزیراعظم کے بچے ہوتے تو کبھی عام ٹیکسی سے سفر نہیں کرتے بلکہ ان کے لئے پاکستان کے خرچے سے باہر اسپیشل گاڑیاں منگوائی جاتیں لیکن یہ عمران خان ہی ہیں جو نا صرف خود سادہ زندگی گزارتے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو بھی سادگی کی تربیت دی ہے

عمران خان خود بھی کافی سادہ مزاج ہیں

کچھ عرصہ پہلے عمران خان کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹ میں یہ پیغام دیا تھا کہ ’وزیراعظم کبھی ڈیزائنر کپڑے نہیں پہنتے نہ ہی انہیں اس میں دلچسپی ہے اور حقیقت میں خاتون اول ان کے کپڑے خریدتی ہیں اور مقامی درزی سے سلواتی ہیں‘

شاید یہ تربیت کا اثر ہے

خاتون اول خود بھی اپنے انٹرویو میں یہ بات بتا چکی ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان کپڑوں اور ذاتی زندگی میں کافی سادہ مزاج رکھتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ایک کامیاب کرکٹر ہونے کے باوجود انھوں نے اپنے بچوں کی تربیت بھی اسی انداز میں کی ہے جو آج دنیا کے لئے مثال بن گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US