آپس میں لڑنے کا فائدہ ہمیشہ غیر اٹھاتے ہیں ۔۔ ایسی ویڈیو جس میں بہت سے لوگوں کے لئے ایک اہم پیغام موجود ہے، دیکھیئے

image

لڑنا جھگڑنا ایک بہت بُری عادت ہے جس کا صرف دوسرے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس کی مثال کچھ اس طرح دی جا سکتی ہے کہ اگر دو ممالک کے تعلقات آپس میں خراب ہوں تو اِس کا فائدہ دشمن ملک اٹھاتا ہے۔

پھر ایسے ہی اگر دو محلے داروں کی آپس میں لڑائی جاری ہو تو رُکوانے والے کم اور تماشہ دیکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو جو ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں اس میں آپ واضح طور پر سمجھ جائیں گے کہ 2 کی لڑائی میں غیر اپنا مقصد کیسے حاصل کرلیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اِس کیپشن کے ساتھ ہر طرف شئیر کی جا رہی ہے جس میں ایک پیغام موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دو پرندے ایک سڑک کے درمیان آپس میں ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے اور تھوڑی دیر بعد ایک سیاہ بلی آتی ہے اور دونوں پرندوں پر حملہ کر کے انہیں اپنے منہ سے اٹھا کر لے جاتی ہے۔

یہ ویڈیو بہت سے لوگوں کے لیے سبق آموز بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US