"میرے چہرے پر بہت زیادہ بال نکل آئے تھے جو کافی موٹے ہوتے تھے"
پارلر میں آئی ایک عورت نے بتایا
اکثر خواتین کے چہرے پر عام عورتوں کے مقابلے
میں زیادہ بال ہوتے ہیں جسے وہ ویکس یا تھریڈنگ کے زریعے نکالنے کی کوشش کرتی ہیں تو انھیں تکلیف بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم چند ایسی وجوہات کے بارے میں جانیں گے کہ یہ بال کیوں ہوتے ہیں اور انھیں کیسے کم کیا جاسکتا ہے۔
مچھلی زیادہ کھانا
مچھلی کھانا صحت کے لئے مفید ہے کیوں کہ اس میں پروٹین کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے لیکن خواتین میں یہ ٹیسٹوسٹیرون نامی ہارمون ک اضافے کی وجہ بنتی ہے جس سے چہرے کے بال موٹے ہونے لگتے ہیں۔
ڈبہ بند کھانے
خواتین کے بہت سے مسائل ہارمونز کی خرابی سے پیدا ہوتا ہے۔ bisphenol نامی جز اینڈوکرائن ہارمونز کو متاثر کرتا ہے۔ یہ جز ڈبے بند کھانوں میں 250 سے 1000 گنا موجود ہوتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کے چہرے پر اچانک بال تیزی سے اگ رہے ہیں تو غور کیجئے کہیں آپ باہر کے کھانے تو نہیں کھارہے؟
ورزش نہ کرنا
ورزش نہ کرنا بھی چہرے کے بالوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے کیوں کہ ورزش ہمارے جسم کی ایسی کئی بیماریوں کو خودبخود ختم کرکے ہمارا جسم صحت مند بنارہی ہوتی ہے جن کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں ہوتا۔ اس لئے وزانہ کچھ وقت اپنے لئے ضرور نکالیں جس میں ورزش یا ہلکی پھلکی چہل قدمی سے لے کر جاگنگ بھی ہوسکتی ہے۔
کافی کی زیادتی
ٹیسٹوسٹیرون کی زیادتی چہرے اور جسم میں غیر ضروری بالوں کے بڑھنے کی اہم وجہ ہے اور یہ کیفین کی زیادتی سے بڑھتی ہے اس لئے چائے اور کافی کا استعمال کم سے کم رکھیں۔ ان چیزوں کی زیادتی سے نیند بھی کم آتی ہے جو ہارمونل امبیلینس کا زریعہ بنتی ہے اور اس سے بھی چہرے پر داڑھی نما بال آنے لگتے ہیں۔