دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر بیوی نے شوہر کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں

image

شوہر کی دوسری شادی خواتین کی دکھتی رگ ہے اور اس معاملے میں وہ اکثر جذبات میں آکر غیر قانونی قدم بھی اٹھا لیتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ بہاولنگر میں بھی ہوا جہاں بیوی نے اپنے شوہر کو اتنا مارا کہ وہ نہ صرف اسپتال پہنچ گیا بلکہ ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

شوہر اسپتال اور بیوی جیل میں

تفصیلات کے مطابق شوہر نے جب دوسری شادی کی اجازت مانگی تو بیوی کو غصہ آگیا اور اس نے چیخ چیخ کر محلہ سر پر اٹھا لیا اس کے بعد شوہر کی اتنی پٹائی کی کہ وہ اسپتال ہی پہنچ گیا۔ اسپتال زرائع اور رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اور سر اور چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی بنا پر پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US