درزی جب وقت سے قبل کپڑے سی کر نہ دے تو کسٹمر کو غصہ آجاتا ہے اور اسے کھری کھری سنا دیتے ہیں۔ لیکن اس بار درزی کے وقت پر کپڑے نہ سینے پر بڑا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
یہ واقعہ لاہور میں پیش آیا ہے جہاں درزی نے کپڑے وقت پر سیئے بلکہ سلائی بھی اتنی خراب کی کہ اس پر ہزاروں کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی صارف عدالت کی جانب سے تاخیر سے کپڑے سینے پر درزی پر 51 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
شہری نے جب یہ معاملہ دیکھا تو وہ صارف عدالت چلا گیا جہاں درزی پر بڑا جرمانہ عائد کیا گیا۔ صارف نے اس حوالے سے بتایا کہ اس نے دوست کی شادی پر پہننے کے لیے 2 سوٹ سلوائے، درزی نے کئی دن سوٹ تاخیر سے دیا اور نہ کپڑے کی ٹھیک سے سلائی کی۔
صارف کا کہنا تھا درزی کی غفلت کی وجہ سے وہ اپنے دوست کی شادی پر نہیں جا سکا۔