لگتا ہے ان کو بھی حجاب پسند آگیا ۔۔ لندن فیشن ویک 2022 میں ماڈلز نے حجاب پہن لیا، سوشل میڈیا پر صارفین بھی پسند کرنے لگے

image
آج کل سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ حجاب بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے۔ حال ہی میں لندن فیشن ویک 2022 کا آغاز ہوا ہے جس میں غیر ملکی ماڈلز نے اس طرح کا لباس زیب تن کیا ہے جس میں ان کا سر ڈھکا ہوا ہے۔ ظاہر ہے یہ حجاب نہیں ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان ماڈلز کے لباس پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاید ان کو بھی حجاب پسند آگیا ہے۔
دراصل انسٹاگرام پر ایک پیج نے ان ماڈلز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لندن فیشن ویک کا آغاز ماڈل کے حجاب پہننے سے ہوا جس پر صارفین نے حجاب کے حق میں کمنٹس کیے۔ وہیں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ لندن فیشن ویک 2022 کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ جہاں ڈیزائنر رچرڈ کوئین کی نو نیک تھیم کے بارے میں بتایا گیا۔ دراصل رچرڈ ہمیشہ سے ہی ایسے منفرد ڈیزائن بناتے ہیں جو عالمی فیشن مقابلوں میں سب سے زیادہ الگ اور خوبصورت ہوتے ہیں۔
اس مرتبہ چونکہ سوشل میڈیا پر بھارت میں ہونے والے ایک واقعے کے بعد حجاب کا لفظ بہت زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے اس لیے اب صارفین رچرڈ کے ان کپڑوں کو اس لیے بھی پسند کر رہے ہیں کیونکہ ان میں کسی بھی ماڈل کا سر کُھلا نہیں ہے۔ چاہے وہ رومال کی طرح سر پر لپیٹا ہو یا پورا لباس اتنا بڑا ہو کہ صرف منہ ہی نظر آ رہا ہو۔
ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ:'' حجاب ایک طاقت ہے۔ '' جس کو کئی لوگوں نے لائک کیا۔ اب چونکہ لندن فیشن ویک ایک عالمی تقریب ہے۔ اس میں ایسے لباس کا پہننا صرف پاکستانی ہی نہیں بھارتی مسلمان بھی پسند کر رہے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow