گرانہ ڈاٹ کام کیسے ریئل اسٹیٹ سے منسلک چند مشہور افواہوں کو ختم کررہا ہے؟

image

ریئل اسٹیٹ کو عمومی طور پر محض پراپرٹی کی خرید و فروخت تک محدود سمجھا جاتا ہے۔ حقیقت میں مگر لفظ ریئل اسٹیٹ اپنے اندر ایک پوری سائنس لیے ہوئے ہے جہاں جائیداد کی خرید و فروخت اور رینٹل ایگریمنٹس کے ساتھ ساتھ ریزیڈینشل اور کمرشل پراپرٹیز میں انویسٹمنٹ بھی شامل ہے۔ جہاں لفظ انویسٹمنٹ آیا، یوں سمجھیے کہ انویسٹمنٹ اسٹریٹجی اور انویسٹمنٹ پورٹ فولیو سمیت بہت سے ایسے بھاری بھرکم الفاظ بھی آگئے کہ جس سے واقعتاً یہ گمان ہوتا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر محض ایک سائنس نہیں، بلکہ آرٹ بھی ہے یا یوں بھی کہہ لیں کہ آرٹ اور سائنس کا ایک بہترین امتزاج ہے تو غلط نہ ہوگا۔

مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر اپنے اندر بہت وسعت لیے ہوئے ہے جس کا حقیقی ادراک کسی کو نہیں ہوسکا۔ یہاں روایتی طرزِ کاروبار، دروغ گوئی کی دُھند میں لپٹا فائلوں کا کھیل عام ہے، جس کسی سے بھی پوچھیں، اُس کے پاس ایجنٹس کے فراڈ، مشکوک ہاؤسنگ سوسائٹیز، پراپرٹی کی غلط معلومات اور دھوکہ دہی کے قصے کہانیوں کی بھرمار ہے۔ یوں آپ کو یہ اندازہ ہوگا کہ یہاں شکوک وشبہات کا گویا ایک بازار گرم ہے۔

جہاں ہر تاریک رات کے بعد ایک اُجلی صبح کا وعدہ ہے، ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر چھائے غلط طرزِ کاروبار کے گھنے سائے میں ایک دن پراپرٹی اور ٹیکنالوجی کا امتزاج گرانہ ڈاٹ کام متعارف کیا گیا جو کہ اپنے صاف، شفاف اور آسان طریقِ کاروبار کی وجہ سے عوام الناس میں ایک بڑی حد تک پذیرائی حاصل کرچکا ہے۔

اپنی لانچ کے کچھ ہی عرصے بعد پاکستان کی پہلی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس نے مُلکی پراپرٹی مارکیٹ میں ایک انقلاب بپا کردیا۔ پھر جو ہوا، اُس پر کسی کو حیرت نہیں۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں رائج روایتی اور فرسودہ طور طریقوں کو فل سٹاپ لگ گیا، اسمارٹ ایپ، ہزاروں مصدقہ پراپرٹی لسٹنگز، بہترین سیلز ٹیم اور ڈیلز کی ریکارڈ کلوزنگ ٹائم نے ہر شخص کو اس برانڈ کا گرویدہ بنا لیا۔

آج کی تحریر اسی بارے میں ہے کہ گرانہ ڈاٹ کام کیسے ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے منسلک چند مشہور افواہوں کا خاتمہ یقینی بنا رہا ہے۔

کیا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نہیں کیا جاسکتا؟

گرانہ ڈاٹ کام نے اپنی سروسز میں ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا ہے۔ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے صاف اور شفاف لین دین یعنی آسان ٹرانزیکشنز کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ اور ایپ تک ڈیسک ٹاپ اور موبائل کے ذریعے رسائی آسانی سے کی جاسکتی ہے۔ ایپ اور ویب سائٹ کا انٹرفیس دیکھ کر ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کا یوزر ایکسپیرینس انتہائی اچھا ہے اور آپ ریئل اسٹیٹ سے جڑی ہر آسانی اور ہر سہولت اپنی ڈیوائس کی سکرین پر ہمہ وقت حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح سے استعمال سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ گرانہ ڈاٹ کام پر لسٹنگز کی صورت میں ہزاروں مصدقہ پراپرٹیز کی تفصیلات موجود ہیں۔ اور تو اور آپ یہاں روزانہ اپڈیٹ ہوتی ہوئی ویڈیوز، تصاویر اور ڈرون شاٹس کے ذریعے اپنی من پسند پراپرٹی کی کوریج بھی دیکھ سکتے ہیں۔ گرانہ ڈاٹ کام پر وانٹڈ ایک اور حیرت انگیز فیچر ہے جو اب لوگوں کی روز مرہ کے استعمال کا ایک مرکزی حصہ بن چکی ہے۔ یہ مارکیٹ پلیس آپ کو پاکستان کے بڑے شہروں میں تیز رفتاری سے بننے اور بِکنے والے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتی ہے اور یوں آئے روز سینکڑوں لوگ اپنا مستقبل خوشحال اور محفوظ بنا رہے ہیں۔

کیا ریئل اسٹیٹ میں خرید و فروخت کا عمل مشکل ہے؟

ملکی ریئل اسٹیٹ کے بارے میں ایک عمومی تاثر یہ ہے کہ یہاں پر اپرٹی کی خریداری ایک پیچیدہ عمل ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام نے مگر یہ ثابت کیا کہ ایسا ہرگز نہیں۔ آپ گھر بیٹھ کر اپنے موبائل کے استعمال سے اس پورٹل پر اپنی تفصیلات درج کیجئے، چند لمحات میں گرانہ ڈاٹ کام کا ایجنٹ آپ سے رابطہ کریگا۔ وہ ایجنٹ آپ کے متعلقہ علاقے کا ماہر ہوگا، اُس کا ہاتھ اُس جگہ کی مارکیٹ کی نبض پر ہوگا۔ ایجینٹ آپ کو آپ کی ضروریات اور پسند پر مبنی آپشنز فراہم کریگا جن میں سے آپ اپنی پسند کی پراپرٹی کی آن سائٹ ویونگ کے بعد ڈیل کے حتمی مراحل میں داخل ہوجائیں گے۔

کیا ریئل اسٹیٹ میں شفافیت کا رجحان نہیں ہے؟

یہ بھی مشہور ہے کہ اسٹیٹ ایجنٹس فراڈ یعنی دروغ گوئی سے کام لیتے ہیں اور اُن پر زیادہ اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔ گرانہ ڈاٹ کام نے مگر اپنی سروسز میں اس بات کا بھی خیال رکھا۔ گرانہ ڈاٹ کام پیشہ ورانہ طرزِ کاروبار ہی کا دوسرا نام ہے جہاں سیلز کی ایسی ٹیم ہمہ وقت کار فرما ہے جن کے کنڈکٹ اور لباس سے لے کر عمومی بول چال تک وہ پراپرٹی کی دنیا میں کسی مسیحا سے کم نہیں لگتے۔ اِن ایجنٹس کے پاس ہر علاقے کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی مکمل معلومات، ویلیو ٹرینڈز، رینٹ اِن، رینٹ آؤٹ، خرید و فروخت اور سرمایہ کاری کے آپشنز کی پوری تفصیلات ہوتی ہیں۔ پاکستان کے 20 سے زائد شہروں میں 30 سے زائد دفاتر کے ساتھ گرانہ ڈاٹ کام آپ کے شہر میں موجود آپ سے ایک کلک کی دوری پر ہے۔

کیا واقعی مصدقہ ڈاکومنٹیشن کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا؟

ایک مشہور تاثر یہ ہے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں مصدقہ ڈاکومنٹیشن اور معاملات کلیئر رکھنے کا فقدان ہے جس کی وجہ سے آج تک اِس سیکٹر کے حقیقی پوٹینشل کا ادراک کسی کو نہ ہوسکا۔ اس تاثر کو رد کرنے کا بیڑا بھی گرانہ ڈاٹ کام نے اٹھایا۔ امارات گروپ کی ذیلی کمپنی پراپشور ڈیجیٹل سولوشنز کو متعارف کرنے کے بعد آپ ہر پراپرٹی کی فیزبلیٹی رپورٹ، انسپیکشن، لیگل سرٹیفیکیشن اور حد بندی یعنی ڈیمارکیشن سے متعلق تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات بغیر کسی شبے کے کی جا سکتی ہے کہ اپنی نوعیت کے پہلے ایسے پلیٹ فارم کے ذریعے آپ اپنی پراپرٹی کو ایک قابلِ اعتماد اور موثر طریقے سے توثیق اور معائنے کے عمل سے گزار سکتے ہیں اور اپنی تسلی کر سکتے ہیں۔

کیا کمرشل اور ریزیڈینشل پراجیکٹس بروقت مکمل نہیں ہوتے؟

پاکستان کے ریئل اسٹیٹ کے بارے میں کئی تاثرات پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ادھر کمرشل پراجیکٹس کی تکمیل نہیں ہوتی۔ تاریخ پہ تاریخ آتی ہے مگر تکمیل یعنی حتمی صورت کبھی نظر نہیں آتی۔ عموماً لوگوں کا پالا غیر تصدیق شدہ اور غیر قانونی پراجیکٹ سے پڑ جاتا ہے تاہم ایسا نہیں کہ سارے کا سارا آوا ہی بگڑا ہو۔ اب گرانہ ڈاٹ کام کا دور دورہ ہے لہٰذا آپ خود دیکھیں کہ اس نام کے ساتھ کئی تکمیل شدہ پراجیکٹس منسلک ہیں۔ یہ نام امارات گروپ کے ایمیزون آؤٹ لیٹ مال، مال آف عریبیہ، گالف فلوراز، فلارنس گیلریہ، امارات بلڈرز مال اور امارات ریزیڈنسز سمیت کئی تصدیق شدہ پراجیکٹس کو مارکیٹ کررہا ہے جن میں سے کئی اپنے وقت سے قبل ڈیلیور ہوچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US