سردیاں ختم ہوگئی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ کمبلوں کو رکھ دیا جائے۔ لیکن آخر ان قیمتی کمبلوں کو کس طرح احتیاط سے رکھا جائے کہ یہ کیڑے مکوڑوں، چوہے اور ناگوار بو سے بچ سکیں۔ جانیے hamariweb.com کے اس آرٹیکل میں
کمبلوں کو اگلے سال تک محفوظ رکھنے کے طریقے
سب سے پہلے کمبلوں کو ڈرائی کلین یا دھلوا کر اچھی طرح دھوپ لگا کر سکھا کر تہہ کرلیں۔
بھاری کمبل نیچے اور ہلکے اوپر رکھیں
اس کے بعد بھاری بھرکم لحاف اور کمبل کو نیچے کی جانب اور وزن میں ہلکے کمبل کو اوپر کی جانب رکھیں
نمی والی جگہ نہ رکھیں
اونی کپڑے اور کمبل رکھنے کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں نمی نہ آتی ہو ورنہ ان میں بو بس جائے گی۔
پلاسٹک کے نہیں کپڑے کے بیگز استعمال کریں
کمبل اور لحاف کو رکھنے کے لئے پلاسٹک کے بیگز کے بجائے کپڑے کے بیگز کا استعمال کریں کیونکہ پلاسٹک میں ہوا باہر نہیں گزرتی جس کی وجہ سے کمبل میں ناگوار بو رہ جاتی ہے۔
بند صندوق میں نہ رکھیں
کسی بند صندوق کے بجائے کمبلوں کو پیک کرکے ایسی جگہ رکھیں جہاں ہوا کا گزر ہو۔ اس کے علاوہ ہر دو تین ہفتے بعد انھیں کھول کر ہوا لگالیا کریں۔
دار چینی کے ٹکڑے
کمبلوں کے درمیان یا کناروں پر دار چینی کے ٹکڑے یا لیوینڈر کی پتیاں خشک کرکے رکھیں تاکہ وہ بدبو اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہیں۔ یہ تمام طریقے آپ سردیوں کے کپڑے اگلے سال تک محفوظ رکھنے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں