میرے قائد اب بھی بانی ایم کیو ایم ہیں ۔۔ عامر لیاقت حسین کی اہلیہ کے ہمراہ ایک اور ویڈیو وائرل

image

مشہور ہوسٹ اور اینکر عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو ان رکھنا جانتے ہیں، چاہے ان کا منفرد اور دلچسپ انداز ہو یا پھر سیاسی مخالفین آڑے ہاتھوں لینا۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو عامر لیاقت کی ایک اور ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ایک نجی تقریب میں اپنی اہلیہ دانیہ عامر کے ساتھ موجود ہیں اور ایک ایوارڈ حاصل کر رہے ہیں۔ اس تقریب م

یں میزبان کی جانب سے سیاسی بیان دیا گیا جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں اندر سے ایم کیو ایم ہوں، جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے قائد بانی ایم کیو ایم ہی ہیں۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ آپ کا اور ہمارا تو اتحاد ہوگا نا، جس پر خاتون نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اتحاد ممکن ہے مگر پی ٹی آئی سے نہیں۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم سے اتحاد کی بات کر رہا ہوں، اس وقت تک تو پی ٹی آئی ختم ہو گئی ہوگی۔

تقریب میں لقمہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں تو ایم کیو ایم ہی ہوگی نا، میں شروع سے ہی ایم کیو ایم کا ہوں۔ ان کی اس دلچسپ باتوں کو تقریب میں موجود ہر شخص انجوائے کر رہا تھام، جبکہ ان کی اہلیہ دانیہ عامر بھی اس سب میں مسکرا رہی تھیں، اگرچہ وہ خاموش تھیں مگر چپ رہ کر شوہر کی باتوں کو انجوائے کر رہی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US