کہتے ہیں کہ کسی بے زبان جانور کو نہیں ستانا چاہئیے لیکن کچھ لوگ اپنی بری فطرت سے مجبور ہو کر ایسا کرجاتے ہیں اور پھر قدرت کی جانب سے انھیں سزا ملتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا اس شخص کے ساتھ جس نے ایک کتے کو بلاوجہ پریشان کیا۔ ویڈیو دیکھیے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل کی جانب بڑھتا شخص کس طرح ایک بے زبان کتے کو بلاوجہ لات مارنے کی کوشش کرتا ہے جس کے بعد کتا تو بچ جاتا ہے لیکن وہ شخص خود ہی گرپڑتا ہے۔ دوبارہ اٹھنے کے بعد وہ شخص پھر سے کتے پر غصہ نکالنے کی کوشش کرتا ہے لیکن کتا اس شخص کو اس کے حال پر چھوڑ کر وہاں سے چلا جاتا ہے۔