دنیا میں ایسی کئی چیزیں ہیں جو کہ منفرد ہوتی ہیں، اور اسی وجہ سے وہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ بالکل اسی طرح آج کا دن ہے، یعنی 22 تاریخ دوسرا مہینہ اور 2022۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اس تصویر میں آپ کو کچھ نمبرز دکھائی دے رہے ہوں گے۔ جو لوگ ان نمبرز کو دیکھ کر پہچان گئے کہ یہ آج کی تاریخ کی بات ہو رہی ہے تو ان کا دماغ متحرک رہتا ہے جبکہ ایسے لوگ اپنے آپ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا جانتے ہیں چاہے پھر وہ زمانے کے حساب سے ہو یا پھر تاریخ کے لحاظ سے۔ ایسے لوگوں کی نظر بھی بہت تیز ہوتی ہے۔
لیکن دوسری جانب اگر آپ نہیں پہچان سکے کہ یہ تصویر کیا بتانا چاہ رہی ہے، تو آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو کہ اپنے مسائل میں اس حد تک الجھ چکے ہیں کہ پھر کسی دوسری چیز پر نظر ہی نہیں ڈالتے ہیں۔ ایسے لوگ کسی بھی مسئلے میں اپنا فائدہ دیکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اگر سمجھ آجائے تو صحیح ورنہ ہار مان لو۔
آج کا دن تاریخ کے حساب سے کافی منفرد دن ہے، یعنی 22 فروری 2022، تاریخ بھی 22، مہینہ بھی دوسرا اور سال میں بھی 2۔ ایک ساتھ 2 کا ہندسہ کتنا پُر اثر ہوتا ہے، یہی بتائیں گے۔
Style Caster نامی ویب سائٹ کے مطابق 2 کا ہندسہ اگر مسلسل تین مرتبہ ساتھ ہو تو یہ اینجل نمبرز کہلاتے ہیں۔ جبکہ اگر 2 کا ہندسہ کسی بھی نمبر کی سیریز میں زیادہ آ رہا ہے تو وہ بھی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ ہندسہ دُہرے پن کی طاقت، مضبوط رشتے، پارٹنر شپ اور توازن کو واضح کرتا ہے۔
دوسری جانب یہ 2 کا ہندسہ کچھ چیزوں کو بھی واضح کرتا ہے جیسے کہ سمجھوتہ کرنا، قبول کرنا، ہمدردی، تعاون اور بھائی چارگی۔
چونکہ اسی ماہ 2 کا ہندسہ ایک ساتھ بھی آیا ہے یعنی 22 فروری جس میں ایک ساتھ تین 2 کے ہندسے آئیں گے، تو یہ نشانی ہوتی ہے سپر چارج کی، یعنی طاقت اپنے زوروں پر ہوتی ہے۔ دراصل یہ ہندسہ جب ایک ساتھ ہوتا ہے تو ایک طرح سے موقع ہوتا ہے کہ آپ پارٹنر شپ کر سکتے ہیں، تعاون، ہمدردی کر سکتے ہیں۔ اسی طرح کیا چیز قبول کرنی ہے اور کس معاملے میں سجھوتہ کرنا ہے، یہ سب اسی ہندسے کے وقت میں کارآمد ہو سکتا ہے۔