پردیس میں رہ کر سستا گھر کیسے بنائیں؟ مہنگائی کے اس دور میں پائپ پر بنا یہ مکان کیا آپ کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارتی ریاست تلنگانا سے تعلق رکھنے والی پرالا مناسا ایک ایسی سول انجینیئر ہیں، جنہوں نے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے ایک ایسا مکان تعمیر کیا ہے جس میں باآسانی زندگی گزاری جا سکتی ہے، یہ ویڈیو بی بی سی کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔

عام طور پر کم آمدنی کے گھروں سے متعلق کئی آئیڈیاز شئیر کیے جاتے ہیں لیکن پرالا مناسا کا آئیڈیا اس لیے سب کی توجہ کا مرکز بن گیا کیونکہ ان کی پراجیکٹ "او پوڈ" کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نکاسی آب کے لیے بنائے گئے سیمنٹ کے پائپوں میں مکان بنا رہی ہیں۔

ایک کمرے پر مشتمل یہ مکان اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس میں چھت بھی بنائی گئی ہے اور آپ موسم کو بھی انجوائے کر سکتے ہیں۔

جبکہ اسی پائپ نما گھر میں بیت الخلاء اور کچن کی سہولت بھی مہیا ہے اور ایک بیڈ روم بھی موجود ہے جہاں آپ سو سکتے ہیں۔

اس چھوٹے سے مکان کی قیمت 4 ہزار ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی تقریبا 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

پرالا مناسا کا یہ پہلا تجربہ ہے جس میں انہیں کئی مشکلات بھی پیش آئیں مگر ان کے اس منفرد پراجیکٹ پر وہ توجہ ضرور حاصل کر رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ مکان دو سیوریج پائپوں کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ جس میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء موجود ہیں۔

پرالا بتاتی ہیں کہ چونکہ میرے والد نہیں ہیں، اس لیے مجھے فنڈنگ ملنے میں مشکل پیش آئی تھی، سب یہی سوال کرتے تھے کہ اگر ہمارے پیسے ڈوب گئے تو اس کا ضامن کون ہوگا۔

اس قسم کے مکانات عام طور پر کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں، پاکستان، بھارت، بنگلادیش، نیپال اور چین سمیت ایشیاء کے بیشتر ممالک میں کچی آبادیاں موجود ہیں جہاں یہ مکان بنائے جا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US