کچن کیبنٹ باہر سے کالے ہوگئے ہیں یا ان میں سے بو آتی ہے تو اس کو ختم کرنے کے ئے خواتین کون سے طریقے استعمال کرسکتی ہیں؟

image

باورچی خانے میں سامان رکھنے کے لئے لکڑی کے کیبنٹس کا استعمال عام ہے۔ ان کیبنٹس کا ایک مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ بھلے کتنی ہی مہنگی لکڑی کے کیوں نہ بنوائے جائیں کچھ عرصہ بعد نمی کی وجہ سے لکڑی پھول جاتی ہے اور دھوئیں سے کالی پڑ جاتی ہے اس کے علاوہ ان کیبنٹس میں بو بھی آجاتی ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ان تمام مسائل کے آسان حل بتائیں گے۔

دھوئیں اور پانی کے داغ

لکڑی کے کیبنٹس پر دھوئیں اور پانی کے داغ رہ جاتے ہیں انھیں صاف کرنے کے لئے بیس ویکس (موم) خرید لیں جو کسی بھی اچھے اسٹور سے آسانی سے مل جائے گا۔ اس ویکس کو موٹے کپڑے پر لگا کر متاثرہ حصے پر ملیں۔ داغ کسی جادو کے اثر کی طرح غائب ہونے لگیں گے۔

فارمیکا والے کیبنٹس صاف کرنے کا طریقہ

فارمیکا اور لکڑی کے کچن کیبنٹس پر آئل کے دھبے پڑجاتے ہیں اس کے علاوہ ان کو رگڑ کر صاف کرو تو ان پر خراشیں پڑ جاتی ہیں یا پانی کی وجہ سے لکڑی پھول جاتی ہے۔ انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا میں ایک کھانے کا چمچ کوئی بھی عام شیمپو ملائیں اور اب چار چمچ سفید سرکہ ملائیں اور موٹے کپڑے کو اس لیکوئیڈ میں بھگو کر کیبنٹ صاف کر لیں۔

کاکروچ کیسے بھگائیں؟

ایک بوتل میں آدھے سے زیادہ گرم پانی ڈالیں اور ایک حصہ سفید سرکہ ڈال کر ہلا لیں۔ اس مکسچر کو روزانہ رات کو سلیب، چولہے کے پاس، فرش کے کونوں اور کیبنٹ کے اندر اسپرے کریں۔ اس کے علاوہ بیسن کی نالیوں میں بھی ڈال دیں۔ یہ اسپرے عام لال بیگ مار دوائیوں کی طرح گھر والوں کے لئے زہریلا نہیں ثابت ہوتا اور اس کی بو سے لال بیگ چند دن میں بھاگ جاتے ہیں۔

کیبنٹس کی لکڑی کو پھولنے سے بچانے کے لئے

یہ بات یاد رکھیں کہ کسی بھی حال میں لکڑی کو پانی سے یا گیلے کپڑے سے نہیں صاف کرنا بلکہ اس کے بجائے کوئی گلنٹ کم مقدار میں استعمال کریں اور کپڑے کی مدد سے صاف کرنے کے بعد فوری طور پر لکڑی کو خشک کپڑے سے پونچھ ضرور دیں تاکہ کیبنٹ کی لکڑی نہ پھولے۔

نیم کے پتے

کچن کیبنٹ سے لال بیگ دور کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کیبنٹ کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد کونوں میں نیم کے پتے رکھ دیں۔ اور ہر دو مہینے بعد یہ پتے تبدیل کردیں۔ نیم کے پتوں کے علاوہ دار چینی کے ٹکڑے بھی کونوں میں رکھے جاسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US