پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما عظمیٰ بخاری ٹاک شوز میں اپنے جارہانہ تبصروں سے سب کو حیران کردیتی ہیں۔ لیکن اب انہوں نے ایک شادی کی تقریب میں ڈھول بجا کر صارفین کو دنگ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری ایک شادی کی تقریب میں میڈم نور جہاں کا گیت گا کر محفل میں چار چاند لگا دیتی ہیں۔ ویڈیو میں عظمیٰ بخاری ڈھول بجا کر سُر بکھیر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کی ڈھولک بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ شادی کی تقریب میں انہوں نے ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے خاندان کی شادی کی ایک تقریب کے دوران ملکہ ترنم نور جہاں کا گانا ’’ آجا ہو بیلیا” گا کر محفل میں سر بکھیر دئیے۔
عظمی بخاری نے شادی کی اس تقریب میں گیت گانے کے ساتھ ڈھولک بھی خوب بجائی اور دونوں کے امتزاج کے ساتھ محفل کو زعفران زار بنادیا۔ محفل کے حاضرین ان کے ڈھولک بجانے اور سریلی آواز سے خوب محظوظ ہوئے اور انہیں داد و تحسین پیش کیا۔