اکثر راستے میں کسی کو 500 یا 1000 کا نوٹ پڑا ہوا مل جائے تو وہ خوشی سے پھولا نہیں سماتا اور اسے اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہے لیکن اگر کسی کو اچانک ایک بڑا سا ہیرا کہیں پڑا ہوا مل جائے تو ایسے شخص کی قسمت کو آپ کیا کہیں گے؟
ایسا کچھ ہوا بھارت کے شہری سشیل شکلا کے ساتھ۔ سشیل ایک درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص ہیں جو اینٹوں کے بھٹے کا معمولی سا کاروبار کرتے ہیں۔ سشیل کو شروع سے ہی قسمت آزمائی کا شوق تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مدھیا پردیش میں پنا کے مقام پر موجود کوئلے کی کان پر جاتے اور وہاں ہیروں کی تلاش کرتے تھے۔ آخر کار 20 سال کی محنت کے بعد انھیں ہیرا مل ہی گیا جو کافی بڑا اور روشن ہے۔ اس ہیرے کی چمک تو سشیل کے چہرے پر خوشی کی صورت میں بھی دیکھی جاسکتی ہے
اب کاروبار کروں گا
قیمتی پتھروں کے ماہرین کے مطابق اس ہیرے کی قیمت ڈیڑھ کروڑ تک ہوگی اور اسے نیلامی کے لئے رکھا جائے گا جس سے ملنے والی رقم ٹیکس کاٹ کر ہیرا ڈھونڈھنے والے سشیل کو دی جائے گی۔ سشیل اپنی اس کامیابی پر کافی خوش ہیں اور میڈیا کو انٹرویوز دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ملنے والی رقم سے اپنے کاروبار کو آگے بڑھائیں گے۔