میرا حیدر شیر ہے، شیروں کی طرح لڑا، شہادت تحفے میں دے گیا ۔۔ وطن کی مٹی کی خاطر دشمنوں سے لڑنے والے نوجوان فوجی کی ماں کے الفاظ سب کو افسردہ کر گئے

image
ملک کی خاطر فوجی نوجوان روزانہ اپنی جان کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں۔ کچھ روز قبل بلو چستان کے ضلع کوہلو میں سیکورٹی فورسز کلیئر نس آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے کپتان حیدر عباس شہید ہو گئے۔ جن کی نمازِ جنازہ کراچی میں گذشتہ روز ادا کر دی گئی۔ حیدر کی نمازہ جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید،حاضر سروس افسران، جوانوں، شہید کے رشتہ داروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی حیدر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ:'' پوری قوم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف کھڑی ہے۔ ہم ہر دہشت گرد کا سامنا ڈٹ کر کریں گے۔ ملک کے فوجی نوجوانوں کو ہم اپنا سلام پیش کرتے ہیں۔''
تفصیلات کے مطابق کیپٹن حیدر نے زخمی حالت میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد شہادت حاصل کی۔ انہوں نے تنظیم کے 6 دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا۔ حیدر کی شہادت پر ان کے ساتھی بھی افسردہ ہیں۔ ان کے پیارے حیدر کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی شیئر کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کیپٹن حیدر عباس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
پاک فوج کے ادار ے آئی ایس پی آر کے مطابق: '' گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی ایک ٹھکانے میں موجود گی کی خفیہ اطلاع پر ضلع کوہلو میں کلیئر نس آپر یشن کیا تھا۔ سیکور ٹی فورسز نے علا قے کو گھیر ے میں لیا تو دہشتگردوں نے فرار ہو تے ہوئے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کیپٹن حیدر نے اپنی بہادری سے ان دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔
حیدر کو جب قبر میں اتارا گیا تو ان کی والدہ کے الفاظ سننے والوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔ ان کی والدہ نے کہا کہ:'' میرا حیدر شیر ہے، شیروں کی طرح لڑا ہے میرا بیٹا۔ '' ماں کی آواز اور آنکھوں نے آنسوؤں نے ہر کسی کو غمگین کردیا۔ واضح رہے حیدر کا تعلق کراچی سے تھا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US