ایک سال پہلے بڑی بہن کا انتقال ہوا اور اب ان کا۔۔۔ رحمان ملک اتنے دن سے کہاں غائب تھے؟ جانیے ان سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستانی سیاست دان اکثر و بیشتر اپنے دلچسپ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں، رحمان ملک کا شمار بھی انہی چند سیاست دانوں میں ہوتا تھا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اور سخت جدوجہد کرنے والے رہنما رحمان ملک کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا تھا جو کہ اپنے دلیرانہ انداز اور دلچسپ گفتگو کی بدولت سب میں مشہور ہو گئے۔

12 دسمبر 1951 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے رحمان ملک کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا، جہاں تعلیم کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، یہی وجہ تھی کہ رحمان ملک نے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ رحمان ملک نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کی تھی۔

رحمان ملک نے حالات حاضرہ سمیت کئی مسائل پر 4 کتابیں لکھی تھیں، انہوں نے نریندر مودی کی وار ڈاکٹرین، بلیڈنگ کشمیر، کرونا پر اور داعش پر کتابیں لکھی تھیں۔ رحمان ملک اگرچہ پیپلزپارٹی کا حصہ تھے مگر ان کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا تھا جو کہ عالمی کلعدم تنظیموں پر گہری نگاہ رکھتے تھے۔

سابق وزیر داخلہ کا عہدہ رکھنے والی رحمان ملک اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنے رہے تھے کیونکہ 2012 میں توہین آمیز یوٹیوب ویڈیوز کی وجہ سے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب تھی، رحمان ملک اس سب صورتحال میں سامنے آئے تھے۔

جبکہ فیملی کی بات کی جائے تو رحمان ملک کے دو بیٹے ہیں، عمر ملک اور علی ملک۔ دونوں بیٹے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

رحمان ملک اس وقت افسردہ ہو گئے تھے جب ان کی بڑی بہن کا انتقال ہو گیا تھا، جنوری 2021 میں رحمان ملک کی بڑی بہن دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور اچانک وفات نے رحمان ملک کو توڑ دیا تھا۔ رحمان ملک بڑی بہن کو اپنی والدہ کی حیثیت دیتے تھے۔

سوشل میڈیا کے مطابق پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر پیچھے ہٹ گئے تھے، لیکن اس حوالے سے خبر صرف سوشل میڈیا پر تھی، جبکہ رحمان ملک کہتے تھے کہ پارٹی کا فیصلہ ہے جس کا میں احترام کرتا ہوں۔

رحمان ملک میڈیا سے اس لیے بھی غائب تھے کیونکہ کرونا کے بعد سے وہ خود بھی احتیاط برت رہے تھے، سابق وزیر داخلہ عالمی ایشوز پر بھی گہری نگاہ رکھتے اور بھارتی ہٹ دھرمی پر کھل کر بات کرتے تھے۔

پاکستانی کھلاڑی ذوالقرنین حیدر کی وطن واپسی پر بھی رحمان ملک نے انہیں اور ان کی فیملی کو سپورٹ کیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں کھیل کے میدان سی بھی لوگوں کی جانب سے پیار ملا۔

واضح رہے رحمان کرونا وائرس میں مبتلا تھے اور آج انتقال کر گئے ہیں، ذرائع کے مطابق رحمان ملک کی تدفین اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں ہوگی، واضح رہے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر رحمان ملک کے بچے ایک ہفتہ پہلے ہی والد کے پاس آ گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US