کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کس مشہور اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

image

کیا آپ جانتے ہیں بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں نظر آتی یہ شرارتی مسکان والی بچی کون ہے؟ جناب یہ پاکستان کی سینئیر اداکارہ سیمی راحیل ہیں جن کی تصویر ان کے صاحبزادے دانیال راحیل نے اپنی والدہ کے سالگرہ کے موقع پر شئیر کی ہے۔ دانیال راحیل اپنے انسٹاگرام پر ماں کی 65 سالگرہ پر پیغام لکھتے ہیں کہ “ہیپی برتھ ڈے لٹل سیمو۔ اللہ آپ کی عمر دراز کرے“

اسی پوسٹ میں دانیال نے سیمی راحیل کی متعدد تصاویر شئیر کی ہیں جس میں ان کے بچپن سے لے جوانی تک کے خوبصورت لمحات قید ہیں۔ ہر تصویر میں ہنستی مسکراتی سیمی راحیل کو دیکھ کر مداحوں نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

بھارت میں بھی سراہا گیا

سیمی راحیل نے رسوائی، عشقِ لا اور داستان جیسے مشہور ڈراموں میں منفرد اور یادگار کردار ادا کئیے اور ساتھ ہی طیفا ان ٹربل اور خدا کے لئے جیسی نامور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سیمی راحیل کی اداکاری کو بھارتی فنکار پوجا بھٹ اور جوہنی لیور کی جانب سے بھی خوب پذیرائی مل چکی ہے جس کا ذکر سیمی اپنی انسٹاپوسٹ میں کرچکی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow