زنانہ مرد کا کردار نعمان اعجاز نے نبھایا اور ۔۔ جانیے صبا قمر اور نعمان اعجاز کی نئی فلم کے ٹریلر پر سوشل میڈیا پر کیا تبصرے ہوئے؟

image

پاکستانی فلمیں اور ڈرامیں اکثر و بیشتر کچھ ایسی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں جو کہ کچھ نا کچھ سبق رکھتی ہیں، چاہے الف ہو یا پھر میرے پاس تم ہو۔ ان سب ڈراموں میں پُر اثر انداز میں ایک سبق دیا گیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی پاکستانی فلم کے بارے میں بتائیں گے۔

مسٹر اینڈ مسز شمیم کے نام سے بنائی گئی یہ فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ بہت کم ایسی پاکستانی فلمیں اور ڈرامیں ہیں جنہیں شائقین دل سے چاہتے ہیں، اس فلم کے ٹریلر سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شائقین اسے پسند کر رہے ہیں۔

مسٹر اینڈ مسز شمیم میں مرکزی کردار اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر نے نبھایا ہے۔ اس فلم کے ٹریلر کو اس لیے بھی سوشل میڈیا صارفین پسند کر رہے ہیں کیونکہ اس میں معاشرے کے ایک ایسے مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے جو کہ عام ہے، جبکہ اداکاری کے جوہر بھی کچھ اس طرح نبھائے ہیں کہ دیکھنے والا اسے محسوس کر رہا ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسے مرد کی جانب گھومتی ہے۔ اداکار نعمان اس فلم میں اس شخص کا کردار نبھا رہے ہیں جو کہ زنانہ ہے اور خواتین میں زیادہ تر وقت بتاتا ہے جس کی وجہ سے وہ انہی کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔

چاہے شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا پھر دوست احباب کی محفل، مسٹر شمیم خواتین کی محفلوں میں ہی نظر آتے اور مطمئن ہوتے۔ اس کردار کو نبھانا آسان نہیں تھا کیونکہ اس کردار کے لیے بھی ایک ایسا ہی شخص درکار تھا جو کہ زنانہ طور پر اپنے آپ کو پیش کر سکے۔

لیکن اداکار نعمان اعجاز نے اس بات کو ثابت کیا اورسب کو اپنی اداکاری سے حیران بھی کر دیا ہے۔ دوسری جانب صبا قمر نے اس فلم میں نعمان اعجاز کی اہلیہ کا کردار نبھایا ہے، اداکارہ نے بھی سب کی توجہ اسی طرح حاصل کی جس طرح باغی ڈرامے میں حاصل کی تھی۔

اس فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ نعمان اعجاز اور صبا قمر دونوں بہترین دوست ہیں جو ایک ساتھ زیادہ وقت گزار چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے نعمان اعجاز کو صبا سے قربتوں کا احساس ہو جاتا ہے۔ لیکن چونکہ صبا اس فلم میں ایک ایسا کردار نبھا رہی ہیں جسے ایک ایسا مرد پسند ہے جو کہ ظاہری طور پر سخت ہو۔

لیکن شادی کے بعد وہی مرد صبا سے کچھ اس طرح سلوک کرتا ہے کہ صبا کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہوتے ہیں، اور وہ گھر چھوڑ کر جب والد کے پاس آتی ہے تو والد بھی نکال دیتے ہیں، لیکن اس سب میں اس کے دوست نعمان یعنی مسٹر اعجاز نے اسے سپورٹ کیا اور اس کے ہونے والے بچے کو اپنا نام دیا۔

اس فلم میں ایک اہم مسئلے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو کہ گھریلو تشدد بھی ہے جہاں خواتین جب جان بچانے کے لیے میکے آتی ہیں تو وہاں سے بھی واپس لوٹا دی جاتی ہیں۔ اسی طرح ایک اور اہم مسئلے یعی زنانہ طور پر دکھائی دینے والے مردوں کو معاشرہ کس طرح چڑاتا ہے، اسے بھی بہترین طور پر پیش کیا ہے اور پھر اسی زنانے مرد نے جس طرح انسانیت کا پیغام دیا وہ بھی سب کے دلوں کو بھا گیا ہے۔

اس ٹریلر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ شائقین اور صارفین فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے مسٹر اینڈ مسز شمیم 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی زبردست ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، بہت سے صارفین نعمان اعجاز اور صبا قمر کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پا رہے ہیں جبکہ کئی ایسے بھی ہیں جو کہ جاندار اداکاری پر حیرت زدہ ہیں۔

اس فلم کے ٹریلر نے نہ صرف فلم بینوں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی جکڑ لیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow