انسان کسی کو مشکل میں دیکھ کر خود بھی پریشان ہو جاتا ہے اور چاہتا ہے کہ مشکل و پریشانی میں پھنسے شخص کی مدد کرے تو بالکل ایسا ہی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے کیا۔
کسی کی مدد کرنے کے دوران ان کے ساتھ کیا حادثہ ہوا اس کے بارے میں انہوں نے اپنے انسٹا گرام سے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں کہا کہ جب وہ ڈیفنس فیز 8 سے گزر رہی تھیں تو 2 موٹر سائیکل سوار افراد کا ایکسیڈنٹ ہوا دیکھا کہ ان کی حالت بہت خراب تھی۔
وہ لہو لہان تھے اور لوگ انہیں اٹھا کر سڑک کے کنارے پر کر رہے تھے اسی دوران میری نظر پڑی تو میں نے گاڑی روکوا دی اور فوراََ اتر کر مدد کرنی چاہی۔ لیکن لوگوں کو بہت ہجوم تھا تو میں نے لوگوں کو یوں محسوس کروایا کہ جیسے میں ڈاکٹر ہوں۔
یہ بات اس لیے کہی تا کہ جن کا ایکسیڈنٹ ہوا انہیں بھی تھوڑا حوصلہ ہو اور میں انہیں اپنی گاری میں بٹھا کر اسپتال لے جا سکوں۔
مزید یہ کہ اب جب میں انہیں اسپتال؛ لے جا رہی تھی تو گاڑی میں اپنا موبائل ڈھونڈ رہی تھی مگر ملا نہیں تو سوچا کہ انتہائی پریشانی کا عالم ہے کہیں گاری میں رکھ دیا ہو گا کیونکہ جب میں فون ڈھونڈنے کیلئے اپنے نمبر پر کال کر رہی تھی تو فون کی رنگ بج رہی تھی مگر کچھ ہی لمحے بعد میرا موبائل فون بند ہو گیا۔
یہی نہیں جب ان جوانوں کو اسپتال لے گئی تو ایک جوان کو کم چوٹیں آئیں تھی تو وہ کہتا ہے کہ میرا بھی والٹ(پرس) کسی نے ہجوم میں سے ہی نکال لیا ہے۔
اسی وقت مجھے بھی محسوس ہوا کہ ان زخمی افراد کو میری گاڑی میں بٹھاتے وقت کئی لوگ میری گاڑی کی جانب آئے انہیں میں سے کسی نے شاید اٹھا لیا ہو۔
آخر میں بس یہی کہنا چاہوں گی کہ کئی لوگ یہ بھی خیال نہیں کرتے کہ حالات کیا ہیں اور اگلا کس پریشانی میں مبتلا ہے۔