مشہور شخصیات جنہیں ہم دیکھنا پسند کرتے ہیں ان کی زندگی اور طرز زندگی کے بارے میں جاننے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔
اب مشہور سیلیبریٹیز چاہے وہ اداکار، گلوکار یا کوئی بھی کرکٹر ہو، یہ بات تو واضح ہے کہ پیسوں کی کمی ان کے پاس بالکل نہیں ہوتی اور ساتھ ہی وہ عالیشان بنگلوں میں رہائش پزیر ہوتے ہیں۔
آج ہم 3 مشہور شخصیات کے بارے میں جانیں گہ جو بڑے بنگلوں اور حویلیوں کے مالک ہیں اور قیمت کے بارے میں بھی جانیں گے۔
1- مائیکل جیکسن
دنیا کے نامور پاپ گلوکار مائیکل جیکسن جن کا نام آج بھی پوری دنیا جانتی ہے اور جنہیں یاد کرتی ہے ایک بڑی اور شاندار حویلی چھوڑ کر گئے۔ انتقال کے بعد بھی دنیا بھر میں شہر ت رکھنے والے مائیکل جیکسن نے جو گھر لیز پر لیے، ان میں سے ایک لاس ویگاس میں واقع شاندار حویلی ہے، اس حویلی میں انہوں نے 2006ء میں رہائش اختیار کی تھی جو کہ اب فروخت کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہے، اس محل نما حویلی کی قیمت ساڑھے 9 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے یہ حویلی جو کبھی مائیکل جیکسن کا مسکن رہی ہے، اب فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
2- بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان اور لاہور سے تعلق رکھنے والے بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا جو آج پاکستان کا فخر بھی ہیں۔ اب جب کہ بابر نے اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتے وہیں انہوں نے شہرت اور دولت بھی حاصل کی جس کے وہ حقدار بھی ہیں۔ ون ڈے رینکنگ کے سر فہرست بلے باز بابر اعظم جس گھر میں رہائش پزیر ہیں وہ بہت اندر اور باہر ہر جانب سے خوبصورتی ظاہر کرتا ہے۔ کوور ڈرائیو ماسٹر بابر اعظم کے گھر کی قیمت کیا ہے اس حوالے سے کسی ذراعع سے واضح طور پر معلوم نہیں چل سکا البتہ گھر کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

کلاؤڈ نیٹ ورتھ ڈاٹ کام کے مطابق کرکٹر بابر اعظم کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 4 ملین ڈالر (تقریباً 29 کروڑ روپے) ہے۔ بابر اعظم کی مجموعی مالیت میں وہ آمدنی بھی شامل ہے جو وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سے ایک کھلاڑی کے طور پر حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بابر اعظم لگژری گاڑیوں بے حد شوق پے اور وہ اکثر بڑی گاڑیوں کے ساتھ اپنی محبت کا اعتراف کر چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ سے اپنے آف ٹائم کے دوران وہ اکثر کراچی کے ریس ٹریکس پر بھی دکھائی دیتے رہے ہیںے۔ بابر اعظم کے پاس کاروں کی ایک بڑی لسٹ موجود ہے جس میں پرتعیش برانڈز جیسے مرسڈیز، آڈی وغیرہ شامل ہیں۔
3- احسن خان
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار احسن خان جو فلمی و ڈرامائی صنعت سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں ایک خوبصورت گھر کے مالک ہیں۔ وہ اکثر اپنے گھر سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں جو اندر سے بہت ہی دلکش ہے۔