گھر والوں نے انہیں دیکھ کر خطرناک چیزیں چھپا دی تھیں مگر ۔۔ دوسروں کو ہنسانے والا ننھا آخری وقت تک تکلیف میں تھا، آج تک اداکار کی موت کی وجہ کیوں سامنے نہ آئی؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں جس میں مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کی جاتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو افسردہ کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور پاکستانی اداکار ننھا اپنے دور کے ان مشہور اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی اداکاری کی بدولت سب کے دل جیتے بلکہ اداکار کے حسن اخلاق نے بھی سب کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔

رفیع خاور عرف ننھا اس لیے بھی مشہور تھے کہ ان کی مزاحیہ اداکاری نے انہیں پاکستان بھر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ اداکار 1965 میں پہلی بار "الف نون" میں آنا شروع ہوئے تھے، جس کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا۔

اداکار ننھا 4 اگست 1944 کو ساہیوال میں پیدا یوئے، جبکہ ان کے والد ایم بی بی ایس ڈاکٹر تھے۔ جو بعد میں لاہور میں آکر آباد ہوئے۔ اداکار پیدائشی طور پر فربہ تھے اور اسکول میں بچے ان کا مزاق اڑایا کرتے تھے۔

ننھا سے متعلق میڈیا سمیت کئی اداکاروں کی جانب سے مختلف کہانیاں بتائی جاتی ہیں، کوئی ان کی موت کو خودکشی قرار دے رہا تھا تو کوئی اسے قتل قرار دے رہا تھا۔

بی بی سی کی جانب سے اداکار پر ایک رپورٹ تیار کی گئی تھی جس میں اس حوالے سے بتایا گیا۔ 35 برس پہلے اپنے گھر میں مردہ حالت میں ہائے جانے والے ننھا کی موت آج بھی سوالیہ نشان ہے کیونکہ پولیس نے یہ کہہ کر کیس بند کر دیا کہ انہوں نے خودکشی کی تھی۔

کمرے کی صورتحال:

بقول میڈیا اور پولیس اداکار ننھا نے دو نالی بندوق اپنے منہ میں رکھ کر چلائی تھی جس کی وجہ سے گولی ان کے سر کے آر پار ہو گئی تھی، خون دیوار پر بھی لگا ہوا تھا۔ جبکہ اداکار ننھا کے جسم سے خون کمرے میں پھیل چکا تھا، اور ان کا جسم مردہ حالت میں پڑا تھا، ساتھ ہی ایک خط بھی موجود تھا جس میں لکھا تھا کہ ’میں اپنی مرضی سے خودکشی کر رہا ہوں لہذا میری موت کا ذمہ دار کسی دوسرے شخص کو نہ ٹھہرایا جائے۔‘

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار اپنی موت کی رات کافی مایوس تھے، اس رات انہوں نے والدہ سے اپنی بندوق مانگی تھی اور مانگتے وقت یہ قسم دیتے ہوئے بندوق مانگی کہ وہ لائسنس کی تجدید کے لیے بندوق چاہتے ہیں۔ واضح رہے ننھا کی حالت کو دیکھتے ہوئے والدہ اور گھر والے ڈر گئے تھے یہی وجہ تھی انہوں نے گھر سے تمام اسلحے کو چھپا دیا تھا۔

میڈیا سمیت شوبز دنیا کا موقف تھا کہ ننھا رقاصہ نازلی کے عشق میں مبتلا تھے، وہ اس حد تک نازلی سے عشق کرتے تھے کہ ان کی سنجیدگی عیاں ہو رہی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ جب انہیں عشق میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ سہہ نہیں پائے اور یہ قدم اٹھا لیا۔

دوسری جانب میڈیا میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ننھا اور رقاصہ نازلی کے درمیان گھریلو جھگڑے اس حد تک بڑھ گئے تھے کہ وہ ڈیپریشن کا شکار ہو گئے۔ لیکن نازلی کا کہنا تھا کہ وہ اور ننھا صرف ایک اچھے دوست تھے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ننھا اور نازلی کی یہ قربت ننھا کی پہلی بیوی اور اُن کے برادران نسبتی کو کھٹکتی تھی مگر جلد ہی ننھا اصرار کر کے فلموں میں اپنے ساتھ نازلی کو کاسٹ کروانے لگے تھے۔

ہدایتکار سید نور بتاتے ہیں کہ ’ننھا ایک جذباتی انسان تھے، انھیں زندگی میں کسی سے پہلی بار محبت ہوئی تھی، انھوں نے محبت میں چوٹ کھائی جسے وہ برداشت نہ کر سکے اور جذبات میں اپنی جان کھو بیٹھے۔‘

اداکارہ نازلی کی ایک قریبی رشتہ دار اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مہر النسا مہرو بتاتی ہیں کہ ’میں اُس وقت نو سال کی تھی اور نازلی کے ہاں ایک سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں میں اپنی دادی اور آنٹی کے ساتھ شریک تھی۔‘

’ہم لگ بھگ آٹھ بجے رات وہاں پہنچے تو انکل رفیع (ننھا ) وہاں موجود تھے۔ یہ پارٹی رات ڈیڑھ بجے تک جاری رہی لیکن ننھا رات بارہ بجے کے قریب وہاں سے چلے گئے اور صبح ہمیں پتہ چلا کہ ننھا کو قتل کر دیا گیا ہے لیکن پولیس اور میڈیا اسے خود کشی قرار دے رہے ہیں۔‘

مہرالنسا نے کہا کہ ’رفیع انکل (ننھا) اور نازلی ایک دوسرے سے مخلص تھے دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن اس رشتے کو ناپسند کرنے والوں نے ان کے قتل کی سازش تیار کی۔‘


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow