تمہارے لیے ہی پورا سینما بک کروایا ۔۔ اداکار منیب بٹ نے مشہور بھارتی فلم کس خاتون کے ساتھ دیکھنے کیلئے اتنا خرچہ کیا؟

image

مشہور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی نے ریلیز ہونے کے بعد سے ہی کافی دھوم مچا رکھی ہے۔

جسے دیکھنے کیلئے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی دیکھنے کیلئے پر جوش ہیں۔ اب اداکار منیب بٹ نےعالیہ بھٹ کی یہ فلم دیکھنے کیلئے پورا سینیما ہی بک کروا لیا ہے۔

واضح رہے کہ منیب بٹ ان دنوں اپنی بیٹی اور اہلیہ ایمن خان کے ساتھ دبئی میں سیر و تفریح میں مصروف ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے وہاں ہی عالیہ کی فلم دیکھنے کیلئے پورا سینما ہی بک کروایا ہوگا اور پاکستان میں ایک ٹکٹ 15 سو یا اس سے زیادہ کا ہوتا ہے تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پورا سینما بک کروانے میں انکا کتنا خرچ آیا ہوگا۔

منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ اپنی اگلی سیٹ پر بیٹھی اہلیہ ایمن خان سہ کہہ رہے ہیں " کہ تمہارے لیے ایمن پورا سینما بک کروایا ہے"۔

اسی وقت انہوں نے مضحیکہ خیز انداز میں یہ بھی کہا کہ اب اگر گنگو بائی فلم اچھی نہ ہوئی تو ڈرامہ یہ قسمت ہماری کی آخری قسط دیکھیں گے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں منیب نے "پرائیویٹ شو" لکھا تاہم منیب بٹ اور ایمن کے ہمراہ وہاں ان کے دیگر کچھ دوست بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں گنگو بائی کاٹھیا واڑ فلم رواں برس 25 فروری کو پیش کی گئی تھی، جس نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ۔مزید یہ کہ یہ فلم مشہور بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بنی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow